30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اَلَّذِیۡنَ یَتَّبِعُوۡنَ الرَّسُوۡلَ النَّبِیَّ الۡاُمِّیَّ الٰی قول عزوجل فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِہٖ وَعَزَّرُوۡہُ وَنَصَرُوۡہُ وَاتَّبَعُوا النُّوۡرَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ مَعَہٗۤ ۙ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ ﴿۱۵۷﴾٪[1] |
وہ جو پیروی کریں گے اس رسول نبی اُمی یعنی بے پڑھے غیب کے علوم جاننے بتانے والے کی، تو جو اس نبی پر ایمان لائیں اور اس کی تعظیم کریں اوراس کی مدد کریں اور اس کے ساتھ جو نور اترا اس کے پیروہوں وہی لوگ مراد کو پہنچیں گے۔ |
وقال اﷲ تبارك وتعالٰی:
|
لَئِنْ اَقَمْتُمُ الصَّلٰوۃَ وَاٰتَیۡتُمُ الزَّکٰوۃَ وَاٰمَنۡتُمۡ بِرُسُلِیۡ وَعَزَّرْتُمُوۡہُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللہَ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُکَفِّرَنَّ عَنۡکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ وَلَاُدْخِلَنَّکُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ ۚ[2] |
بیشك اگر تم نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دیا کرو او رمیرے رسولوں پر ایمان لاؤ اور میرے رسولوں کی تعظیم کرو اﷲ کے لیے قرض حسن دوتوضرور میں تمھارے گناہ تم پر سے اتار دوں گا ضرور تمھیں بہشتوں میں داخل فرماؤں گا جن کے نیچے نہریں بہیں۔ |
بلکہ قرآن عظیم نے توماں باپ کی تعظیم بھی فرض کی۔ قال اﷲ تبارك و تعالٰی :
|
وَ اخْفِضْ لَہُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَۃِ [3]۔ |
اور جھکادو تم ان (ماں باپ) کے واسطے نرمی کے بازو رحمت سے۔ |
کیا معاذ اﷲ قرآن عظیم نے انبیاء و والدین کی عبادت کا حکم فرمایا ہے !
(۴) امام ممدوح قدس سرہ نے شبہہ تعظیم قبر کا بھی جواب فرمادیا کہ:
|
تعظیما لروحہ الٰی قولہ قدس سرہ و الاعمال بالنیات [4]۔ |
یعنی تعظیم خشت وگلِ نہیں بلکہ روحِ محبوب کی تعظیم مقصود ہو جو بلاشبہہ محمود ہے اور اعمال کا مدار نیت پر ہے۔ |
اﷲ اﷲ! کیسے نفیس وجامع کلمات ارشاد فرمائے ، گویا اپنے نور باطن سے ادراك فرمالیا تھا کہ زید و امثالہ کو یہ شبہات عارض ہوں گے ، سب کا جواب ان دولفظوں میں فرمادیا کہ تعظیما لروحہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع