دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

فتاوی بقدر ما احدثواوقد احدث الناس مؤمنھم وکافرھم تشیید بیوتھم وتزیینھا ولوبنینا مساجد ناباللبن وجعلنٰھا متطامنۃ بین الدور الشاھقۃ و ربما کانت لاھل الذمۃ لکانت مستہانۃ [1]۔

نئی نئی باتیں پیدا ہوتی گئیں ویسے ہی ان کے لیے فتوے نئے ہوئے کہ اب مسلمانوں کا فروں سب نے اپنے گھروں کی گچکاری اور آرائش شروع کردی، اگرہم ان بلند عمارتوں کے درمیان جو مسلمین تو مسلمین کافروں کی بھی ہوں گی کچّی اینٹ اور نیچی دیواروں کی مسجدیں بنائیں تونگاہوں میں ان کی بے وقعتی ہوگی۔

اسی قبیل سے ہے مزارات اولیاء کرام وعلمائے عظام قدست اسرارہم پر عمارات کی بناء کہ باوصف حدیث مسلم وابوداؤد ونسائی ومسند احمد:

عن جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نھی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان یقعد علی القبروان یجصص وان یبنی علیہ [2]۔

حضرت جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے قبر پر بیٹھنے،اسے گچ سے پکی کرنے اور اس پر عمارت بنانے سے منع فرمایا ۔(ت)

جس میں صراحۃً اس کی ممانعت ارشادہوئی ہے سلفًا وخلفًا ائمہ کرام و علمائے اعلام نے جائز رکھی تکملہ مجمع بحارالانوار جلد ثالث صفحہ ۱۴۰ میں ہے :

قد اباح السلف البناء علی قبور الفضلاء الاولیاء والعلماء لیزورھم ویستریحون فیہ [3]۔

بیشك ائمہ سلف صالحین نے اہل فضل اولیاء وعلماء کے مزارات طیبہ پر عمارت بنانا مباح فرمادیا کہ لوگ ان کی زیارت کریں اور ان میں راحت پائیں۔

جواہر اخلاطی میں ہے :

ھو وان کان احداثا فھو بدعۃحسنۃ وکم من شیئ کان احداثًا وھوبدعۃ حسنۃ وکم من شیئ یختلف باختلاف

یعنی یہ اگر چہ نَو پیدا ہے پھر بھی بدعت حسنہ ہے اور بہت سی چیزیں ہیں کہ نئی پیدا ہوئیں اور ہیں اچھی بدعت، اور بہت احکام ہیں کہ زمانے یا مقام کی تبدیلی سے

 

 



[1] ارشاد الساری شرح البخاری باب بنیان المساجد دارالکتاب العربی بیروت ۱/ ۴۴۰

[2] صحیح مسلم کتاب الجنائز البناء علی القبر نور محمد اصح المطابع کراچی ۱/ ۳۱۲

[3] تکملہ بحار الانوار تحت لفظِ قبر منشی نولکشور لکھنؤ ۳/ ۱۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن