دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

(۳) یونہی مسجدوں کے لیے کنگرے بنانا کہ مساجد کے امتیاز اور دور سے ان پر اطلاع کا سبب ہیں، اگرچہ صدرا ول میں نہ تھے، بلکہ یہ حدیث شریف میں ارشاد ہوا تھا:

اِبْنوُ ا الْمَسَاجِدَ واتخذوھا جْمًّا [1] ۔ رواہ ابن ابی شیبۃ والبیھقی فی السنن عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

مسجدیں مُنڈی بناؤ، اسے ابن ابی شیبہ نے اور سنن میں بیہقی نے حضرت انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ۔(ت)

دوسری حدیث میں ہے :

اِبْنُوْا مَسَاجِدَکُمْ جُمًّا وَابْنُوْا مَدَآئِنَکُمْ مُشْرَفَۃً [2]۔ رواہ ابن ابی شیبۃ فی المصنف عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

یعنی مسجدیں مُنڈی بناؤ اُن میں کنگرے نہ رکھو، اور اپنے شہر اونچے کنگرے دار بناؤ__ اسے مصنف میں ابن ابی شیبہ نے حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا (ت)

مگر اب بلا نکیر مسلمانوں میں رائج ہے۔

وَمَارَاٰہُ الْمُسْلِمُوْنَ حَسَنًا فَھُوَ عِنْدَاﷲِ حَسَن[3]۔

اور جسے مسلمان اچھا سمجھیں وہ خدا کے یہاں بھی اچھا ہے(ت)

امام ابن المنیر شرح جامع صحیح میں فرماتے ہیں :

استنبط کراھیۃ زخرفۃ المسجد لاشتغال قلب المصلی بذٰلك اولصرف المال فی غیر وجھہ نعم اذا اوقع ذلك علی سبیل تعظیم المساجد ولم یقع الصرف علیہ من بیت المال فلا باس بہ ولواوصی بتشیید مسجد وتحمیرہ وتصفیرہ نفذت وصیّتہ لانہ قدحدث للناس

یعنی حدیث سے مستنبط کیا گیا ہے کہ مسجدوں کی آرائش مکروہ ہے کہ نمازی کا خیال بٹے گا یا اس لیے کہ مال بیجا خرچ ہوگا۔ ہاں اگر تعظیم مسجد کے طور پر آرائش واقع ہو ا ور خرچ بیت المال سے نہ ہو تو کچھ مضائقہ نہیں ، اور اگر کوئی شخص وصیت کر جائے کہ اس کے مال سے مسجد کی گچ کاری او راس میں سرخ و زرد رنگ کریں تو وصیت نافذ ہوگی کہ لوگوں میں جیسی

 


 

 



[1] السنن الکبرٰی باب فی کیفیۃ بناء المسجد دارصادر بیروت ۲/ ۴۳۹

[2] المصنف لابن ابی شیبہ ادارۃ القرآن العلوم الاسلامیہ کراچی ۱/ ۳۰۹

[3] مسند احمد بن حنبل دارالفکر بیروت ۱/ ۳۷۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن