دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

وقال اﷲ تبارك وتعالٰی

وَمَنۡ یُّعَظِّمْ حُرُمٰتِ اللہِ فَہُوَ خَیۡرٌ لَّہٗ عِنۡدَ رَبِّہٖ ؕ [1]۔

جو الہٰی آداب کی چیزوں کی تعظیم کرے تو اس کے لیے ا س کے رب کے یہاں بہتری ہے ۔

اس کی نظیر مصحف شریف کا مطلًا ومذہب کرناہے کہ اگر چہ سلف میں نہ تھا، جائز ومستحب ہے کہ دلیل تعظیم و ادب ہے۔ درمختار میں ہے :

جاز تحلیۃ المصحف لما فیہ من تعظیمہ کما فی نقش المسجد [2]۔

مصحف شریف مطلًا ومذہب کرنا جائز ہے کیونکہ اس میں اس کی تعظیم ہے جیسا کہ مسجد کو منقش کرنے میں (ت)

یوں ہی مساجد کی آرائش ان کی دیواروں پر سونے چاندی کے نقش ونگار کہ صدرِ اول میں نہ تھے، بلکہ یہ حدیث میں تھا :

لتزخرفنّھا کما زخرفت الیھود والنصارٰی [3]۔ رواہ ابو داؤد عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔

تم مسجدوں کی آرائش کروگے جیسے یہود ونصارٰی نے آرائش کی، اسے ابوداؤد نے حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ (ت)

مگر اب ظاہری تزك واحتشام ہی قلوب عامہ پر اثر تعظیم پیدا کرتا ہے۔لہذا ائمہ دین نے حکم جوازدیا۔ تبیین الحقائق میں ہے :

لا یکرہ نقش المسجد بالجص وماء الذھب [4] ۔

گچ او ر سونے کے پانی سے مسجد میں نقش بنانا مکروہ نہیں ہے (ت)

ردالمحتار میں ہے :

قولہ کما فی نقش المسجدای ماخلا محرابہ ای بالجص وماء الذھب [5]۔

اس کا قول، جیسا کہ مسجد کی آرائش میں، یعنی محراب کے علاوہ، یعنی گچ اور سونے کے پانی سے ۔(ت)

 


 

 



[1] القرآن ۲۲/ ۳۰

[2] درمختار کتاب الحظروالا باحۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۴۵

[3] سنن ابوداؤد باب فی بناء المسجد آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۶۵

[4] تبیین الحقائق فصل کرہ استقبال القبلہ مطبعۃ کبرٰیامیریہ مصر ۱/ ۱۶۸

[5] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ باب فی البیع ادارۃ الطباعۃ المصریۃ مصر ۵/ ۲۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن