30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کے علاوہ قاضی ثناء اﷲ پانی پتی رحمۃ اﷲ علیہ نے مالابدمنہ میں اور ارشاد الطالبین میں لکھا ہے کہ؟
|
"چراغاں کردن بدعت است،پیغمبر خدا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم برشمع افروزاں نزد قبروسجدہ کنند گان لعنت گفتہ"[1]۔ ارشاد الطالبین ص ۱۰ |
(قبور پر) چراغاں کرنا بدعت ہے۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے قبرکے نزدیك چراغاں کرنے اور سجدہ کرنے والوں پر لعنت فرمائی ہے ۔(ت) |
خلاصہ یہ کہ چراغاں جو بغرض خاص تقرب کیا جاتا ہے یابغرض زینت۔ یہاں تك کہ بعض لوگ منت مانتے ہیں اور اس کا ایفاء کرتے ہیں اور اہل اﷲ کے مزار پر کرتے ہیں معمولی آدمی کی قبر پر نہیں کرتے ہیں، ا س طرح جب کتبِ حدیث و فقہ وتحریراتِ علماء میں نکلا تو میں نے بلاخوف وخطر اس کو ترك کردیا اور جس قدررقم کا تیل آتا تھا وہ میں نے شربت وبرف میں صرف کردیا۔ نظر انصاف سے دیکھا جائے کہ یہ کیا سنگین جرم ہے، نمازنہ پڑھے، جماعت کا پابند نہ ہو ، ڈاڑھی منڈائے وہ سب قابل عفو ہے لیکن چراغاں نہ کرنا جس کے لیے اس قدر شدید وعید آئی ہے وہ ایسا جرم ہے کہ فورًا وہابیت کا دعوٰی دے دیا جاتا ہے۔ چونکہ اس کے کہنے والے اکثر جاہل ناخواندہ لوگ تھے میں نے اس کی طرف تو جہ بھی نہیں کی، میں نے یہ سمجھاتھا کہ اگر صاحب فتاوٰی بزازیہ و عالمگیریہ وصاحب مشکوٰۃ او ر شاہ رفیع الدین صاحب محدث دہلوی اور قاضی ثناء اﷲ پانی پتی یہ سب وہابی ہیں تو میں الحمد ﷲ وہابی ہوں، یہ امر بھی قابل گزارش ہے کہ میں نے مولوی احمد رضاخاں صاحب کو ایك عریضہ بھیجااور اس میں استفتاء چراغان کاکہا اورجواب کے لیے ٹکٹ بھی رکھ دئے لیکن خاں صاحب موصوف نے اس کا جواب نہیں دیا، شکل یہ ہے کہ اگر حق جواب لکھا جائے تو پیرزادے ناخوش ہوتے ہیں اگر ناحق لکھا جائے تو قرآن وحدیث وفقہ کے خلاف ہوتا ہے، بہت تلاش سے بعض لوگوں کی تحریرات سے ایك آدھ چراغ کا جواز اس طرح سے نکلتا ہے کہ کسی دوسری مصلحت سے چراغ جلایا جائے،لیکن چراغاں کا جواز اگر آج بھی کسی مستند عالم کی کتاب سے نکل آئے تو مجھ کوس ا س معاملہ میں کدنہ ہوگی، صرف دو امور میں جس کی وجہ سے لوگوں کو خلجان ہوتاہے:
اول یہ کہ پیرزادے اس کوکرتے چلے آئے ہیں مگر پیرزادوں کا فعل ناسخ قول رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نہیں ہے، پیرزادگان کچھ معصوم نہیں ہیں، صالح ہوں، اہل اﷲ ہوں، لیکن معصوم نہیں، جہاں تك ہزاروں نیك مشائخ زمانہ کرتے ہیں وہاں ایك امرِ ناجائز بھی کسی مصلحت سے انھوں نے کرلیا، خدا تعالٰی معاف کرنے والا ہے، غور سے دیکھا جائے کہ غیر محارم کے سامنے آنا شرعًا جائز ہوجائے گا۔
دوسرا امر باعثِ خلجا ن یہ ہے کہ مدینہ منورہ میں قبرمبارك پر روشنی ہوتی ہے، اس خطرے کو جواب حسب ذیل ہیں:
(۱) تعامل حرمین شریفین کا بعد قرون ثلٰثہ مشہود لہا بالخیر کے سند نہیں ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع