30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تصریحات کثیرۃ فی کتابنا حیاۃ الموات فی بیان سماع الاموات، فان العلۃ فیہ کما نصوا علیہ انھا مادامت رطبۃ تسبح اﷲ تعالٰی فتؤنس المیّت لاطیبھا۔ |
ا س پر کثیر تصریحا ت ہم نے اپنی کتاب حیاۃ الموات فی بیان سماع الاموات میں نقل کی ہیں اس لیے حسبِ تصریح علماء ان کے استحباب کی علت یہ ہے کہ وہ پھول جب تك تر رہیں گے اﷲ تعالٰی کی تسبیح کرتے اور میّت کا دل بہلاتے رہیں گے__ خوشبودار ہونا علّت نہیں (ت) |
اوراگر بغرض حاضرین وقت فاتحہ خوانی یا تلاوت قرآن مجید وذکر الہٰی سلگائیں تو بہتر ومستحسن ہے۔
|
وقد عھد تعظیم التلاوۃ والذکر وتطییب مجالس المسلمین بہ قدیما وحدیثا۔ |
اور تلاوت وذکر کی تعظیم اور اس سے مسلمانو ں کی مجلسوں میں خوشبو پھیلانا زمانہ قدیم وجدید میں متعارف ہے (ت) |
جو اسے فسق وبدعت کہے محض جاہلانہ جرأت کرتا ہے یا اصول مردود وہابیت پر مرتاہے۔ بہر حال یہ شرع مطہرپر افترا ہے، اس کا جواب انھیں دو آیتوں کا پڑھنا ہے :
|
قُلْ ہَاتُوۡا بُرْہٰنَکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ صٰدِقِیۡنَ﴿۱۱۱﴾[1] قُلْ آٰللہُ اَذِنَ لَکُمْ اَمْ عَلَی اللہِ تَفْتَرُوۡنَ ﴿۵۹﴾ [2] واﷲ تعالٰی اعلم |
تم کہو اپنی دلیل لاؤ اگر سچے ہو___ تم کہو کیا خدا نے تمھیں اذن دیا ہے یا اﷲپر افترا کرتے ہو۔ (ت) واﷲ تعالٰی اعلم |
__________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع