دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

الجواب:

ہبہ وبیع سے قبرستان وقف مستثنٰی ہیں۔ مشتری کی قبربھی اس میں بن سکتی ہے۔ واہبہ وغیرہ کی قبر کی مرمت بھی وہ کرسکتا ہے۔ جو درخت اس میں ہیں وہ مشتری کی ملك ہیں جو چاہے کرے، قبرستان اگرچہ وقف ہو اس کے درخت وقف نہیں کما بینہ فی الھندیۃ وغیرھا ( جیساکہ ہندیہ وغیرہا میں بیان کیاگیا ہے۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۴۷: از کلکتہ زکریا اسٹریٹ نمبر ۲۲ مسئولہ مولوی عبدالحق صاحب ومولوی مبارك کریم صاحب بمعرفت حاجی لعل خاں صاحب ۲۶ رمضان المبارك ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اس مرید خاص نے مزار کچھ زمین ومکانات اپنے خرچ اور آفس ومال گودام کے لیے نیز اس لیے کہ زائرین قیام کریں اور مجالس اس میں قائم ہوں تیار رکھتے تھے، نہ وہ زمیں ومکانات وقف کئے نہ کبھی حالتِ حیات شیخ نے نامزد کئے نہ بعد وفات شیخ بنام مقبرہ اس نے بہ ضرورت تجارت اس اراضی ومکانات کو مبلغ کثیر پر رہن رکھا ہے۔ اب فرزند شیخ کہتے ہیں کہ یہ سب مکانات وغیرہ ہمارے نام کردو، توکیا فرزند شیخ کایہ دعوٰی صحیح ہوسکتا ہے اور کیا مرید کو اختیار ہے کہ قبل فك رہن اس جائداد کوفرزند شیخ کے نام کردے اور کیا وہ فرزند شیخ اس مرید کی جائداد بجبر واکراہ اپنے نام کروا کرسکتا ہے۔ آیا شریعت میں مرید پر کچھ استحقاقِ مال شیخ یا وارثانِ شیخ کا ہے؟

جواب از لکھنؤ: ھوالمصوب صورت مذکورہ میں زمین ومکانات وانتظام مقبرہ پر دعوٰی فرزند شیخ کا باطل ہے ، مرید پر مال استحقاق شیخ کا یا وارثان شیخ کا شرعًا نہیں ہے اور مرید جائداد مرہون بغیرفك رہن کسی شخص کودے نہیں سکتا ، نہ فرزند شیخ مرید پر کوئی جبر کرسکتا ہے ۔ واﷲ تعالٰی اعلم ۔ محمد عبدالمجید

الجواب:

فرزند شیخ کا دعوٰی باطل ، اور اسے جبر کاکوئی اختیار نہیں۔

قال تعالٰی لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوٰلَکُمْ بَیۡنَکُمْ بِالْبٰطِلِ اِلَّاۤ اَنۡ تَکُوۡنَ تِجٰرَۃً عَنۡ تَرَاضٍ مِّنۡکُمْ ۟۔[1]

باری تعالٰی ارشادفرماتا ہے: اپنے مال آپس میں ناحق نہ کھاؤ مگر یہ تمھاری باہمی رضامندی سے کوئی سودا ہو ۔(ت)

زمین ومکانات ومقبرہ سب ملك مرید ہیں اس کے ورثاء کے قبضے میں رہیں گے، مرید پر شیخ کا مال استحقاق بمعنی وجوب شرعی بحیثیت شیخیت نہیں،اگرچہ طریقۃً وہ اور اس کا مال سب گویا ا س کے شیخ کا ہے، یا شریعۃً بوجوہ


 

 



[1] القرآن ۴/ ۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن