30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بسم اﷲ الرحمن الرحیم حامدًا ومصلیًا ومسلمًا علٰی رسولہ سیدنا محمدٍ والہٖ واصحابہ واولیاء امتہ ومتبعیھم اجمعینo جو کچھ مولانائے مجیب جامع المعقول والمنقول حلالِ مہمات فروع واصول مولوی محمد عمر الدین صاحب الحنفی القادری"جزاہ اﷲ تعالٰی خیر الجزاء"نے صورت مسئولہ میں تحریر فرمایا ہے وہ سب حق صواب ہے ، جوابِ لاجواب ہے، پسندیدہ اولی الالباب ہے۔ حنیف مذہب کے مطابق قبروں کو کھود کر صاف میدان کردینا او ر اس پر مکان وغیرہ بنانا ہر گز درست نہیں، اس کی تحقیق مولائے مجیب نے عمدہ طور سے فرمائی ہے۔ کوئی دقیقہ فروگذاشتہ نہیں کیا، معترضوں کے کل اعتراض نہایت خوش اسلوبی سے اٹھادئے ہیں او رمنکروں کے سب خدشات دفع کردئے ہیں پھر تحریر مہر تنویر فاجل کامل ، عالم، عامل، محقق علوم عقلیہ، مدقق فنون نقلیہ قالع اصول مبتدعین، قامع اوہام نجدین،حامی سنن ماحی فتن مجدد مأتہ حاضرہ، حجۃ قاہرہ مولٰنا الحاج احمد رضا خاں صاحب ادام اﷲ تعالٰی فیوضاتہم تو منکروں پربجلی سی کڑك پڑی، رشید گنگوہی کی تحریر پر تزویر کے تو خوب پرخچے اڑائے ، ایسا امر کوئی فرو گزاشت نہ ہواکہ جس کے لکھنے کی کسی کو تکلیف ہو۔ پس فقیر نے طول دینا مناسب نہ سمجھا۔ لہذا اختصار سے کام لیا گیا، ان فتووں کا انکار بجز ، فرقہ نجدییہ وہابیہ ، اسمٰعیلیہ، ہندیہ، اسحاقیہ، رشیدیہ گنگوہیہ شیطانیہ خذ لہم اﷲ تعالٰی فی الدنیا والآخرۃ کے کوئی نہ کرے گا، اہل سنت وجماعت کو ان دجاجلہ ضلالت کیش وابالسہ ابطالت اندیش کی صحبت سے پرہیز کرنا لازم ہے او رسلام وکلام قطع کرنا واجب ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم بالصواب والیہ المرجع والماٰبحررہ الراجی الٰی لطف ربہ القوی عبدالنبی الامی السید حیدر شاہ القادری الحنفی تجاوز اﷲ تعالٰی عن ذنبہ الجلی والخفی، وحفظ عن موجبات الکی والغی بحرمۃ النبی الہاشمی الامّی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلٰی اٰلہ واصحابہ وسلم۔ متوطن کچھ بھوج المعروف بہ پیر بھروالہ نزیل بمبئی۔
|
عبدالنبی الامّی الحنفی۔ سید حیدر شاہ قادری |
بسم اﷲ الرحمن الرحیم
|
الحمد ﷲ الذی رزق الانسان علمًا وسمعًا وبصرافی الحیات وبعد الممات، فالموتٰی یعرفون الزّوار و یسمعون الاصوات والصلوۃ والسلام الاتمام الاکملان علٰی من ھدانی الی الصراط المستقیم وقانا بہا من نارالجحیم التی اعدت للکٰفرین والماردین من النیا شرۃ |
سب تعریفیں اس اﷲ تعالٰی کے لیے ہیں جس نے انسان کو زندگی اوربعد از موت جاننے ، سننے او ردیکھنے کی قوت بخشی، اتم واکمل ، درود وسلام ہو اس ذات پر جس نے ہمیں سیدھی راہ دکھائی او رہمیں نار جہنم جو کافروں سرکشوں، رب العالمین کو جھٹلانے والوں شیطان لعین کو اولین وآخرین کے علم پر فضیلت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع