دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اور اذناب کے پاس ہے ہی کیا سوا امام زیلعی کے ۔ روایت امام زیلعی رحمہ اﷲ تعالی علیہ جسے خود مولوی گنگوہی صاحب نے کچھ سوچ سمجھ کر چھوڑدیا او ر روایت فقہیہ نہ لکھنے کے لیے بے مہلتی کا بہانہ لیا، مجیب اول نے لکھی مجیب دوم سلمہ نے جوا ب دیا، بعض اذناب سوم نے بے تعرض جواب پھر اسی کا اعادہ کیا، مگر جناب گنگوہی صاحب چرکے کہ یہاں مقبرہ وقف میں کلام ہے۔ مجھے خاص دوسرے مکان وقفی کی اجازت نکالنی مشکل پڑی ہے، ہل چلانا ، کھیتی کرنا کہ اس روایت امام زیلعی میں جائز ہو رہا ہے، کس گھر سے جائز کرسکوں گا لہذا ہوشیارانہ اس سے عدول کیاجو اذناب کی سمجھ میں نہ آیا، غالبًا اب تو ناظرین نے اس روایت کا محل ومحصل سمجھ لیے ہوں گے۔

صاحبو ! اس سے مقصود زمین مملوك ، یعنی اگر کسی کی ملك میں کوئی میّت دفن کردی گئی ہو،تو جب وہ بالکل خاك ہوجائے مالك کو رواہے کہ وہاں کھیتی کرے، گھر بنائے جو چاہے کرے،

لان الملك مطلق والمانع زال وھذا ایضا اذاکان ذٰلك باذنہ والاففی الغصب لہ اخراج المیّت وتسویۃ الارض کما ھی لحدیث لیس لعرق ظالم حق [1]۔

کیونکہ ملك مطلق ہے او رمانع زائل ہوگیا اوریہ بھی اس صورت میں ہے جبکہ اس کی اجازت سے ہو، ورنہ غصب کی صورت میں اسے حق ہے کہ میّت کو نکالے او ر زمین برابر کرے جیسے کہ تھی، کیونکہ حدیث میں ہے کہ زمین پر ظالم کاحق نہیں۔

علاّمہ مدقق علائی قدس سرہ نے درمختار میں اسے ایسے نفیس سلسلے میں منسلك کیا جس نے معنی مرادی کو کھول دیا، مجیب اول نے یہ روایت وہیں سے اخدکی، مگر علامہ مدقق کے اشارات تك ہر فہم کی دسترس کہاں !در مختار میں فرمایا :

لایخرج منہ بعد اھالۃ التراب الالحق اٰدمی کان تکون الارض مغصوبۃ اواخذت بشفعۃ، ویخیر المالك بین اخراجہ و مساواتہ بالارض کما جاز زرعہ والبناء علیہ اذا بلٰی وصار ترابًا زیلعی [2] ۔

مُردے کو مٹی ڈالنے کے بعد صرف حقوق العباد کی وجہ سے نکالا جائیگا، جیسے زمین مغصوبہ ہو یا شفعہ سے لی گئی ہو، اور مالك کو اختیار ہوگا کہ اسے نکالے یا زمین برابر کردے، جیسے کہ اس پر عمارت بنانا او رکھیتی باڑی کرنا مردوں کے گلنے سڑنے اور مٹی ہوجانے کے بعد درست ہے زیلعی (ورنہ مقبرہ وقفی میں کھیتی کرنا کسی کے نزدیك جائز نہیں )

ہدایہ میں ہے:


 

 



[1] المعجم الکبیر حدیث ۵ مکتبہ فیصلیہ بیروت ۱۷/ ۱۴

[2] درمختار باب صلوٰۃ الجنائز مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۲۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن