دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اوربعد موت کیسا ہی فاسق فاجر ہو اس کے برا کہنے اور اس کی برائیاں ذکر کرنے سے منع فرمایا کہ وہ اپنے کئے کو پہنچ گیا۔

اخرج الامام احمد والبخاری والنسائی عن ام المومنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال لاتسبوا الاموات فانھم قدا فضوا الی ماقدموا [1]۔ واخرج ابوداؤد والترمذی والحاکم والبیھقی عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذکر محاسن موتاکم وکفّوا عن مساویھم [2] واخرج النسائی بسند جید عن عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنھا عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لا تذکروا ھلکاکم الابخیر [3] ۔

امام احمد، بخاری اور نسائی نے ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کی انھوں نے نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے، فرمایا :"تم مردوں کو برا نہ کہو کیونکہ انھوں نے جو کچھ کیا تھا وہ اس کی جزا کو پہنچے"۔ اور ابوداؤد،ترمذی، حاکم، بیہقی نے ابن عمر سے انھوں نے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کی کہ"تم اپنے مُردوں کی خوبیاں بیان کرو اور ان کی برائیوں سے درگزر کرو"۔ اور نسائی نے بسند جید عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کی اور انھوں نے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے کہ"تم اپنے مردوں کو بھلائی سے ہی یاد کرو ۔"

بعد اس اطلاع کے بھی اگر ایسے اشخاص اپنی حرکت سے باز نہ آئیں تو اب ان کی گستاخیاں عوام مومنین کے ساتھ ہی نہیں بلکہ حضرات اولیائے کرام کے ساتھ بھی ہوں گی، اور اشد واعظم مصیت اس کی جواولیاء کی جناب رفیع میں گستاخی ہو، نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں: اﷲ جل جلالہ فرماتا ہے:

من عادی لی ولیا فقد اٰذنتہ بالحرب [4]۔ رواہ الامام البخاری عن سیدنا ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

اقول: وکفی بالجامع الصحیح حجۃً وان کان فی قلب الذھبی ماکان۔

جو میرے کسی ولی سے دشمنی باندھے میں نے اس سے لڑائی کا اعلان کردیا، اسے امام بخاری نے سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔

اقول: دلیل کے طور پر جامع صحیح کا حوالہ کافی ہے اگر چہ مریب کے دل میں کچھ شك گزرے۔

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الجنائز باب ماینہی من سب الاموات قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۸۷

[2] سنن ابی داؤد باب مافی النہی عن سب الموتٰی آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۳۱۵

[3] سنن النسائی النہی عن ذکر الہلکی الابخیر مکتبہ سلفیہ لاہور ۱/ ۲۲۲

[4] صحیح البخاری کتاب الرقاق باب التواضع قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۹۶۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن