دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اخرجہ ابو نعیم والبیھقی فی شعب الایمان عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ وقال السیوطی صححہ ابن العربی۔

اسے ابو نعیم اور بیہقی نے شعب الایمان میں انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیااور علامہ سیوطی نے فرمایا کہ ابن عربی نے اس کی تصحیح کی ۔

 اسی طرح نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے حکم دیا کہ فاجر معلن کے فسق وفجور کا اس کی اندگی میں اعلان کیا جائے تاکہ لوگ ا س سے احتراز کریں۔

اخرج ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ والترمذی فی النوادر والحاکم فی الکنی، والشیرازی فی الالقاب وابن عدی فی الکامل والطبرانی فی الکبیر والبیھقی فی السنن والخطیب فی التاریخ ، کلھم عن الجارد عن بھزبن حکیم عن ابیہ عن جدہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اترعون عن ذکر الفاجر متی یعرفہ الناس اذکروا الفاجر بما فیہ یحذرہ الناس [1] ۔

ابن ابی الدنیا نے ذمِ الغیبۃ میں اور ترمذی نے نوادر میں اور حاکم نے کنی میں او رشیرازی نے القاب میں اور ابن عدی نے کامل میں اور طبرانی نے کبیر میں اور بیہقی نے سنن میں اور خطیب نے تاریخ میں سب نے جارود سے ، جاورد نے بہزبن حکیم سے، انھوں نے اپنے باپ سے اور ان کے دادانے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کی کہ کیا تم فاجر کاذکر کرنے سے ڈرتے ہو، لوگ اسے کب پہچانیں گے، فاجر کی بُرائیاں بیان کرو تاکہ لوگ اس سے بچیں ۔

 

(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)زمانہ نزولِ قرآن عظیم وارشاد حدیث کریمہ میں صرف اہل سنت وجماعت ہی تھے، ا س زمانے برکت نشان میں کسی بدمذہب ومبتدع کا ہونا محال تھا کہ بدمذہبی شبہ وتاویل سے پیدا ہوتی ہے جسے یقین قطعی سے بدلنے والے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دنیا میں جلوہ فرما تھے، اگر شبہ گزرتا حضور کشف فرماتے، شبہ والامانتا تو سُنی ہوتا، نہ مانتا تو کافر ہوجاتا، یہ بیچ کی شق وہاں ممکن ہی نہ تھی، ولہذا آیہ کریمہ"ویتبع غیر سبیل المؤمنین"سے جب علماء نے حجیتِ اجماع پر استدلال کیا تصریح فرمادی کہ مبتدعین کااتفاق اجماع میں ملحوظ نہیں کہ مومنین سے مراد اُمتِ اجابت ہیں۔ مبتدعین اُمتِ اجابت نہیں اُمت دعوت ہیں دیکھوتوضیح وتلویح بحث اجماع وغیرہ۔ یہ فائدہ نفیسہ یادرکھنے کاہے کہ انما المؤمنون اخوۃ"وغیرہا آیات واحادیث میں مومنین سے اہلسنت ہی مراد ہیں، انھیں کے باہم اتفاق واتحاد کا حکم ہے ۔ ندوۃ خذلہا اﷲ تعالٰی کی تعمیم اور تمام گمراہوں، بدمذہبوں سے اتحاد و داد کی تعلیم سب بے دینوں کی تکریم وتعظیم پر ان نصوص کو پیش کرنا محض بددینی اور ضلالت ہے والعیاذ باﷲ تعالٰی ۱۲منہ


 

 



[1] نوادر الاصول اصل نمبر ۶۶فی ذکر الفاجر الخ دارصادر بیروت ص ۲۱۳،تاریخ بغداد ترجمہ ۳۷۴۵ و ۳۷۵۱ دارالکتاب العربی بیروت ۷/ ۲۶۲ و ۲۶۸ و ۱/ ۳۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن