30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ ان قبروں کو روند تے ہوئے اپنے عزیزوں کی گورتك جاتے ہیں، انھیں چاہئے کنارِ گورستان سے زیارت اور دعا کرلیں اور ان کی قبروں کے قریب نہ جائیں۔
|
فقد قال فی الفتح یکرہ الجلوس علی القبرو وطؤہ فما یصنعہ الناس ممن وفنت اقاربہ ثم دفن حوالیھم خلق من وطأتك القبور الی ان یصل الٰی قبر قریبہٖ مکروہ [1] ۔ |
چنانچہ فتح میں کہا: قبرپر بیٹھنا اور اس کوروندنا مکروہ ہے، تووہ لوگ جن کے رشتہ داروں کے گرد دوسروں کی قبریں ہوں ان کا ان قبروں کو روندنا اپنے قریبی رشتہ دار کی قبر تك پہنچنے کے لیے مکروہ ہے ۔ |
امام محدث حافظ الحدیث ابوبکر بن ابی الدنیا حضرت ابو قلابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی ہے :
|
اقبلت من الشام الی البصرۃ فنزلت الخندق فتطھرت وصلّیت رکعتین باللیل ثم وضعت راسی علٰی قبرٍ فنمت۔ ثم انتبھت فاذا بصاحب القبر یشتکی ویقول لقد اٰذیتنی منذ اللیلۃ ٢[2]الخ۔ |
یعنی میں ملك شام سے بصرہ کوآتاتھا۔ رات کو خندق میں اُترا۔ وضو کیا اور دورکعت نماز پڑھی۔ پھرا یك قبر پرسر رکھ کر سورہا، جب جاگا تو ناگاہ سُنا کہ صاحب قبر شکایت کرتا اور فرماتا ہے کہ تونے رات بھر مجھے ایذا پہنچائی الخ۔ |
ابن ابی الدنیا اور امام بہیقی دلائل النبوۃمیں حضرت عثمان نہدی سے وہ مینا تابعی سے راوی:"میں مقبرے میں گیا ، دورکعات پڑھ کر لیٹ رہا۔ خدا کی قسم! میں خوب جاگ رہاتھا کہ سُنا، صاحب قبر کہتا ہے : قم فقد اٰذیتنی [3]( اُٹھ کہ تونے مجھے ایذا دی ) ۔"امام حافظ ابن مندہ قاسم بن مخیمرہ سے راوی :"کسی شخص نے ایك قبر پر پاؤں رکھا، قبر سے آواز آئی: الیك عنیّ ولاتؤذنی [4]( اپنی طرف ہٹ دور ہو اے شخص میرے پاس سے )اور مجھے ایذا نہ دے"۔
|
ذکر ھما العلامۃ السیوطی فی شرح الصدور اقول وفیھما تائید لما علیہ عامۃ علمائنا خلافًا للامام ابی جعفر ومن تابعہ من |
ان دونوں کو علامہ سیوطی علیہ الرحمۃ نے شرح الصدور میں درج فرمایا اقول ان دونوں روایتوں میں اس کو تائید ہوتی ہے جس پر ہمارے عام علماء ہیں، بخلاف |
[1] فتح القدیر فصل فی الدفن مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٢/ ١٠٢
[2] شرح الصدور بحوالہ ابن ابی الدنیا باب ماینفع المیّت فی قبرہ خلافت اکیڈمی منگورہ سوات ص ١٢٨
[3] دلائل النبوۃ للبہیقی باب ماجاء فی الرجل الخ دارالکتب العلمیۃ بیروت ٧/ ٤٠
[4] شرح الصدور بحوالہ ابن مندہ عن القاسم بن مخیمرہ باب تاذیہ بسائروجوہ الاذی خلافت اکیڈمی سوات ص ١٢٦
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع