دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

ربما تعمدہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بیانًا للجواز والنبی معصوم عن تعمد الاثم ولان الموثم لایجوز فلا معنی لبیان الجواز ولانھم صرحوانہ یجامع الاباحۃ کما فی اشربۃ رد المحتار، ابی السعود، والمعصیۃ لاتجامعھا و لانھم یعبرون عنھا بنفی الباس وای باسٍ اعظم من الاثم والان الموثم و اجب الترك وما وجب ترکہ کان فعلہ مقار بالحرام وھذا معنی کراھۃ التحریم والانھم نصوا ان فاعل المکروہ تنزیھا لا یعاقب اصلا کما فی التلویح مع مااعتقدنا ان اﷲ تعالٰی ان یعاقب علٰی کل جریرۃ ولوصغیرۃ فھذہ بحمد اﷲ تعالٰی سبعۃ دلائل ناطقۃ بان ماوقع عن بعض عــــہ ابناء الزمان فی رسالۃ شرب الدخان من ان المکروہ تنزیھا من الصغائر غلط فاحش وخطاء عظیم نعم قد صرح صاحب البحر فی بحرہ ان المکروہ تحریما منھا فتثبت ولاتخبط۔

حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے بیان جوازِ کے لیے قصدًا ایسا کیا اور نبی قصدًا گناہ کرنے سے معصوم ہوتا ہے، او رگناہ میں مبتلا کرنے والی چیز کا ارتکاب جائز نہیں ہوتاتو بیانِ جواز کے کیا معنی ؟ پھر یہ اباحت کے ساتھ مجتمع ہوتا جیساکہ اشربہ ردالمحتار میں ابی السعود سے ہے اور معصیت اباحت کے ساتھ مجتمع نہیں ہوتی ہے۔ پھر اس کی تعمیر نفی باس سے کرتے ہیں اور گناہ سے بڑھ کر کون باس عظیم ہوگا ، اور اسی لیے گنہگار بنانے والی چیز واجب الترك ہے اور جس چیز کا ترك واجب ہو اس کا فعل حرام کے قریب ہوگا اور یہی معنی کراہت تحریم کے ہیں، اوراس لیے بھی کہ فقہاء نے تصریح کردی ہے کہ مکروہ وہ تنزیہی کے فاعل پر بالکل گناہ نہ ہوگا جیسا کہ تلویح میں ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ اﷲ چھوٹے سے چھوٹے جُرم پر سزادے سکتاہے بحمد اﷲ تعالٰی یہ ساتھ دلائل ہیں جن سے معلوم ہواکہ بعض بناءِ زمانہ نے رسالہ شرب الدخان میں مکروہ تنزیہی کو صغائر سے بتاکر فاحش غلطی اور خطاء عظیم کی ہے۔ البتہ صاحبِ بحرنے اپنی بحرمیں تصریح کی ہے کہ مکروہ تحریمی صغائر سے ہے۔ پس اسے سمجھ اور دیوانہ نہ بن۔

نورالایضاح اور اس کی شرح مراقی الفلاح میں ہے :

فصل فی زیارۃ القبور ندب زیارتھا من غیر ان یطأ القبور [1] ۔

"فصل زیارت قبور کے بیان میں"زیارت قبور مستحب ہے مگر قبریں نہ روندی جائیں ۔

 

عــــہ: ھو المولوی عبدالحی اللکہنوی ۱۲١٢

وہ مولوی عبدالحی لکھنوی ہے ١۱۲٢ (ت)

 


 

 



[1] مراقی الفلاح علی ھامش الطحطاوی فصل فی زیارۃ القبور نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص ٣٤٠۳۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن