30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
باسناد حسن عن اُمّ المؤمنین عائشہ الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا۔ |
وابوداؤد وابن ماجہ نے بسند حسن ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کیا۔ |
یہ حدیث مسند الفردوس میں ان لفظوں سے ہے : سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :
|
المیّت یؤذیہ فی قبرہٖ مایؤذیہ فی بیتہ [1] ۔ |
مُردے کو قبر میں بھی اس بات سے ایذا ہوتی ہے جس سے گھر میں اسے اذیت ہوتی۔ |
علامہ مناوی شرح میں فرماتے ہیں:
|
افادان حرمۃ المؤمنین بعدموتہٖ فاقیۃ [2] ۔ |
اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ مسلمان کی حُرمت بعد موت کے بھی ویسے ہی باقی ہے ۔ |
سیدنا حضرت ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
اذی المؤمن فی موتہ کاذاہ فی حیاتہ [3] ۔رواہ ابی بکر بن ابی شیبہ ، |
مسلمان مُردہ کو ایذا دینا ایسا ہے جیسے زندہ کو ۔ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا۔ |
علماء فرماتے ہیں :
|
المیّت یتاذی بما یتاذی بہ الحی [4] ۔ کذافی رد المحتار وغیرہ من معتمدات الاسفار۔ |
جس بات سے زندہ کو ایذا پہنچتی ہے مردے بھی اس سے تکلیف پاتے ہیں، جیسا کہ ردالمحتار وغیرہ معتمد کتب میں مذکور ہے ۔ (ت) |
علامہ شیخ محقق رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ اشعتہ اللمعات میں امام علامہ ابویوسف بن عبدالبر سے نقل فرماتے ہیں:
|
ازیں جامستفادمیگر ددکہ میّت متألم میگرد دتجمیع انچہ متألم میگرد دبدان حی ولازم انیست کہ متلذذگرد تمام انچہ متلذذم میشود بدان زندہ [5] انتہی ۔ |
اس جگہ یہ مستفاد ہوتا ہے کہ جن چیزوں سے زندہ کو درد پہنچتاہے ان تمام سے مردہ کو بھی الم پہنچتا ہے،ا ور یہ لازم ہے کہ جن چیزوں سے زندہ کو لذت حاصل ہو ان سب سے میّت کو بھی لذت حاصل ہوتی ہے انتہی ۔ (ت) |
[1] الفردوس بمأ ثورالخطاب حدیث ٧٥٤ دارالکتب العلمیہ بیروت ١/ ١٩٩
[2] فیض القدیر شرح الجامع الصغیر حدیث ٦٢٣١ دارالمعرفۃبیروت ۴/۵۵۱
[3] شرح الصدور بحوالہ ابن ابی شیبہ فصل تأذیہ بسائرو جوہ الاذی خلافت اکیڈمی سوات ص ١٢٦
[4] ردالمحتار فصل الاستنجاء ادارۃ الطباعۃ المصریۃ مصر ١/ ٢٢٩
[5] اشعۃ اللمعات باب دفن المیّت فصل ثانی مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ١/ ٦٩٦
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع