30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نجدی شعار سے پوچھتے ہیں کہ تجھ کو کیسے معلوم ہو اکہ میّت بالکل مٹی ہوگئی ہے اور اس کی ہڈی بھی باقی نہیں رہی ہے ا س واسطے کہ قبر ابھی تك کھودی نہیں کی گئی ہے او رنہ میّت کے مٹی ہو نے کا قرآن اور حدیث میں کوئی وقت مقرر ہوا ہے کہ اتنی مدت کے بعد میّت کی ہڈیاں بھی مٹی ہوجاتی ہیں، بلکہ تجربے سے بازہا مشاہدہ ہواہے کہ کسی بہت پرانی بستی کے اطراف میں کوئی جگہ کھودی جائے تواس میں قبور نکلیں جن میں ہڈیاں ( بلکہ بعض کے ابدان) اب تك باقی صحیح وسلامت تھیں، کتبوں سے تین تین چار چار صدیوں کی قبور معلوم ہوتی تھیں تو بلا دلیل بلا ضرورت شرعی کے کسی ممنوع امرکا کسی مبہم روایت کی بناپر مرتکب ہونا ہرگز جائز نہیں ہے۔ اگر معترض پھرعود کرے اور کہے کہ بمبئی وغیرہ عظیم شہروں میں قبور کھود کر ان میں دوسرے اموات دفن کئے جاتے ہیں، تو اگر قبور کھودنے سے اموات کی توہین ہوتی ہے توان شہروں میں یہ کام کیوں ہوتا ہے، تو جواب اس کا یہ ہے کہ ان شہروں میں جگہ بہت تنگ ہے، قبرستانوں میں اتنی وسعت نہیں ہے کہ میّت کے لیے الگ الگ قبرہو، لہذا اس ضرورت شدیدہ سے یہ جائز ہے کہ الضرورات تبیح المحظورات( بوقت ضرورت منع کردہ چیزیں بھی جائز ہوجاتی ہیں ۔ت) قاعدہ متفقہ ہے۔ کبیری شرح منیہ میں ہے :
|
ولا یحفر قبرلدفن اخرما لم یبل الاول فلم یبق لہ عظم الاّ عند الضرورۃ بان لم یوجد مکان سواہ [1] الخ۔ |
دوسرے مردہ کو دفن کرنے کے لیے قبر نہ کھودی جائے جب تك پہلا مردہ بوسیدہ نہ ہوجائے یہاں تك کہ اس کی ہڈیاں باقی نہ رہیں مگر بوقت ضرورت قبر کھودنا جائز ہے جبکہ اس کے بغیر کوئی دوسری جگہ میسر نہ ہو الخ (ت) |
دوسرے مردہ کو دفن کرنے کے لیے قبر نہ کھودی جائے جب تك پہلا مردہ بوسیدہ نہ ہوجائے یہاں تك کہ اس کی ہڈیاں باقی نہ رہیں مگر بوقت ضرورت قبر کھودنا جائز ہے جبکہ اس کے بغیر کوئی دوسری جگہ میسر نہ ہو الخ (ت)
|
شھذا ماعندی والعلم الاتم عند ربی قالہ بفمہ وامر برقمہ العبد الفقیر محمد عمرالدین السنی الحنفی القادری الھزاروی عفااﷲ تعالٰی عنہ۔ |
یہ میری تحقیق ہے اور علم کا مل میرے رب کے پاس ہے، یہ فتوٰی بزبانِ خودکہا ہے اور اس کے لکھنے کا حکم دیا ہے بندہ فقیر محمد عمر دین سنّی حنفی قادری ہزاروی نے (عفا اﷲ تعالٰی عنہ ) ۔(ت) |
جو کچھ مجیب لبیب نے لکھاہے حق او رصواب ہے، چنانچہ خزانۃ الروایۃ میں ہے :
|
فی مفید المستفید عن مفاتیح المسائل |
مفاتیح المسائل سے مفید المستفید میں ہے جب قبر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع