دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

ولوبلی المیّت وصارتراباجاز دفن غیرہ فی قبرہ وزرعہ والناء علیہ [1] ۔

اگر میّت پرانی ہوجائے اور مٹی میں مل جائے تودوسرے کو اس قبر میں دفن کرنا، کھیتی باڑی کرنا اور اس پر عمارت بنانا جائز ہے۔

تو جواب اس کا اولاّ یہ ہے کہ یہ قول علامہ زیلعی کا احادیث مذکورہ اور روایات مسطورہ کے معارض ہے لہذا قابلِ قبول نہیں ہے، اور ثانیا یہ کہ علامہ شربنلالی نے امداد الفتاح میں علامہ زیلعی کے اس قول کو رد کردیا ہے دوسری روایتِ معارضہ سے، پس قابلِ تعمیل نہیں۔

قال فی الامداد ویخالفہ مافی التتار خانیۃ اذاصار المیّت ترابافی القبر یکرہ دفن غیرہ فی قبرہ لان الحرمۃ باقیۃ [2] الخ۔

امداد الفتاح میں فرمایا اور تاتارخانیہ میں اس کے برعکس ہے ، یعنی جب قبر میں میّت گل کر مٹی بھی ہوجائے تب بھی اس کی قبر میں غیر کو دفن کرنا مکروہ ہے کہ اس کی تعظیم وحرمت کے خلاف ہے کہ اس میّت کی تعظیم وحرمت اب بھی باقی ہے ۔ الخ

اور مؤید ہے اس کی وجہ جو علامہ نابلسی علیہ الرحمۃ نے حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ میں لکھا ہے :

معناہ ان الاارواح تعلم بترك اقامۃ الحرمۃ وبالا ستھانۃ فتاذی بذلك [3] ۔

یعنی قبر پر تکیہ لگانے سے جو اہل قبور کو ایذا ہوتی ہے اس کے یہ معنی ہیں کہ روحیں جان لیتی ہیں کہ اس نے ہماری تعظیم میں قصور کیا، لہذا ایذاپاتی ہیں ۔

اور شیخ الہند علیہ الرحمۃ شرح مشکوٰۃ میں لکھتے ہیں :

شاید کہ مراد آنست کہ روحِ وے ناخوش میدارد وراضی نیست بتکیہ کردن برقبر وے ازجہت تضمن وے اہانت واستخفاف رابوے [4]۔

اس سے مراد غالبًا یہ ہے کہ اس کی روح قبر پر تکیہ لگانے سے ناخوش ہوتی ہے کیونکہ ا س میں اس کی توہین ہے۔

جب قبر پر تکیہ لگانے سے اہل قبورکی اہانت ہوتی اور ان کی توہین اور ان کی ترك تعظیم ہوتی ہے۔ تواس پر کھیتی کرنے سے اور اس پر مکان بنانے سے تو بطریق اولٰی ان کی توہین ہوگی، اور ثالثًا یہ کہ ہم یہاں معترض

 



[1] تبیین الحقائق فصل السلطان احق بصلٰوۃ مطبعۃ کبٰری امیر تہ مصر ۱/ ۲۴۶

[2] ردالمحتار بحوالہ الامداد باب صلٰوۃ الجنائز ادارۃ الطباعۃ المصریۃ مصر ۱/۵۹۹

[3] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃالنصف الثامن الخ مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲ /۵۰۵

[4] اشعۃ اللمعات باب الدفن فصل الثالث مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ١/ ٦٩٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن