دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

آثار قبور ظاہر ہیں اب مسلمان چاہتے ہیں کہ ان قبروں کے آثار کو محوکر کے اس زمین پر گودام وغیرہ بنائیں اوراس پر مسجد بنائیں، پس ایسا فعل یعنی قبور کو محو کرکے اوپرمسجد نیچے گودام بنانا اور اس کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟ بعض لوگ جائز کہتے ہیں او ردلیل حدیث رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو جو حضرت علی کرم اﷲ تعالٰی کو حکم دیاتھا پیش کرتے ہیں لاتدع تمثالا الاطمستہ ولا قبر امشرفا الاسویتہ [1]( کوئی مورت مٹائے بغیر اور کوئی قبر برا بر کئے بغیر نہ چھوڑنا ۔ت)  او ردوسری حدیث جس میں مسجدنبوی کے بنا کے وقت قبور توڑ نے کا ذکر ہے بھی پیش کرتے ہیں اور کہتا ہے کہ اس حکم کے مطابق ہم قبور کو برابر کریں گے او ران کے آثار کو مٹادیں گے اور مسجد ومکان اس قبرستان موقوفہ میں بنائیں گے۔ دریافت طلب یہ امر ہے کہ احناف کا اس میں قول مفتٰی بہ کیا ہے؟

الجواب:

قول مفتی بہ امر خلافی میں ہوتا ہے۔ یہ حدیث شنیعہ ہمارے ائمہ کے اجماع سے ناجائز و حرام ہے۔ توہین قبور مسلمین ایك اور قبور پر نماز کا حرام ہونا دو۔ او روقف کی تغییر تین، عالمگیری میں ہے :

لایجوز تغییرالوقف عن ھیأتہ [2]اھ فکیف عن اصلہ۔

وقف کی ہیأت تبدیل کرنا جائز نہیں اورپھر سرے سے وقف ہی کو بدلنا کیسے جائز ہوگا !

کہا ں قبر کی بلندی کہ حدِ شرعی سے زائد ہو اس کے دور کرنے کا حکم او رکہاں یہ کہ قبور مسلمین مسمار کرکے ان پر چلیں، اموات کو ایذا دیں، اس پر نماز پڑھ کر گناہ کے مرتکب ہوں ، نماز خراب کریں، ارشاد اقدس :لاتصلوا علٰی قبر [3](قبرپر نماز نہ پڑھو ۔ت) کی مخالف کریں اورکہاں قبور مشرکین کھودکران کی نجاست سے زمین پاك کرکے مسجد اقدس کااس پر بنا فرمانا اور کہاں قبور مسلمین کو توہین، اﷲ عزّوجل فرماتا ہے :

ĺN¤Cðß6B ÷"¬' DS| [4] ۔

کیا ہم مسلموں کو مجرموں کی طرح کردیں، تم کیسا حکم رکھتے ہو؟ (ت)

اس مسئلہ کی تمام تفصیل ہمارے رسالہ اھلاك الوھابیین علٰی توھین قبور المسلمین میں ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم

__________


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الجنائز نور محمد اصح المطابع کراچی ١/ ٣١٢

[2] فتاوٰی ہندیۃ الباب الرابع عشر فی المتفرقات نورانی کتب خانہ پشاور ٢/ ٤٩٠

[3] صحیح مسلم کتاب الجنائز نور محمد اصح المطابع کراچی ١/٣١٢

[4] القرآن ٦٨ / ٣٥ و ٣٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن