دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

لوگ یہ کہتے ہیں کہ ان کے مزار کی اینٹ دفن ہے۔ اس مزار میں ایسی جگہ جاکر عرس کرنا ،چادر چڑھا کیسا ہے؟ وہ قابل تعظیم ہے یانہیں؟

الجواب:

جھوٹا مزار بنانا اور اس کی تعظیم جائز نہیں۔ واﷲسبحانہ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٣٧:            از شہر محلہ کانکرٹولہ مرسلہ عبدالرحیم خاں                   ٢٨ ذی قعدہ ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص بچپن میں حافظ قرآن ہوا اور تمام عمر بدافعالی میں گزاری، ایك شوہر دار عورت سے جس کا شوہر نامرد تھا برسوں تعلق رہا او راس سے ایك لڑکی پیدا ہوئی، ان حرکات پر ماں باپ نے گھر سے نکال دیا۔ وہ اسی عورت کے گھر جارہا، پھر بیمار ہو کرواپس آیا اور مرگیا۔ اب زید کے والدین نے کوشش کرکے مسجد میں ایك بزرگ کی قبر پرانی تھی لیکن خام تھی اس کے برابر دفن کردیا، دونوں قبروں کو بہت اچھا پختہ بنوادیا۔ اب اس کے والدین نے دنیا والوں کے خیالات بدلنے کی غرض سے اس قبر پر بہت کثرت سے ہار پھول چڑھانے شروع کردیا۔ اور مسجد میں کوڑا وغیرہ ہوان کو کچھ مطلب نہیں،لیکن قبر پر دن میں دو ایك مرتبہ جھاڑو دینا اور دلوانا او رلوگوں سے یہ کہناکہ دیکھو کیسی رونق ہے اور بعض جاہل لوگ نے قبر پر سے مراد مانگنے کی ترغیب دینا شروع کیا۔ چنانچہ اسی قبر کو ابھی بیس پچیس دن گزرے ہوں گے کہ چادر بہن اور بھائی چڑھانے لگے اور قبر کو تعظیم کے ساتھ بوسہ دینا شروع کیا۔ اور آئندہ کو خدا جانے کیا حالت کو ان کے والدین پہنچادیں، ایسی حالت میں قبر کو پوجنے والے اور شہرت کرنے والے اور کرانے والے اور مسجد میں جھاڑو کو نہ دینے والے ، اور قبر پر بلا ناغہ چڑھاوادینا اور مشہور کرنا، شرع شریف میں کیا حکم ہے؟ بینواتوجروا

الجواب:

اسے پوچنا نہیں کہتے۔ یہ سائل کی بہت زیادتی ہے۔ تکریم قبور کو وہابیہ پوجنا کہتے ہیں، او روہابیہ خود شیطان کو پوجتے ہیں، باقی ایسے شخص کی قبر کو ولی کا مزار ٹھہرانا اورمسلمانوں کو دھوکا دینے کے لیے اس کے یہ اہتمام کرنا اور لوگوں کو وہاں مراد مانگنے کی ترغیب دینا یہ ضرور مکرو زُور ہے۔ حدیث میں فرمایا: من غشّنا فلیس منّا [1]( جو ہمیں دھوکا دے وہ ہم میں سے نہیں ۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم 

مسئلہ ١٣٨الف: از دہلی مدرسہ نعمانیہ محلہ بَلی ماراں مرسلہ مولوی عبدالرشید صاحب مہتمم مدرسہ ۱۵ محرم الحرام ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك مسجد ہے اور اس کے متصل قبرستان ہے جس میں کہ 


 

 



[1] صحیح مسلم باب قول النبی صلی اﷲ علیہ وسلم من غش فلیس منا نور محمد اصح المطابع کراچی١/ ٧٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن