دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اس کی تعمیر میں کن خاص اور ضروری باتوں کا لحاظ رکھنا چاہئے، مثلًا طول عرض بلندی او رصورت وغیرہ۔ بینوا توجروا

الجواب:

قبر پختہ نہ کرنا بہتر ہے ، اور کریں تو اندر سے کڑا کچا رہے، اوپر سے پختہ کرسکتے ہیں، طول وعرض موافق قبرمیّت ہو، اور بلندی ایك بالشت سے زیادہ نہ ہو، اورصورت ڈھلوان بہتر ہے، واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٣٣ تا١٣٤:                 از بہیڑی ضلع بریلی مرسلہ سید صفدر علی صاحب            ٦ شعبان المعظم ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں:

(١) کسی ولی اﷲ کا مزار شریف فرضی بنانا اور اس پر چادر وغیرہ چھڑھانا، اور اس پر فاتحہ پڑھنا اور اصل مزار کا سا ادب ولحاظ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر کوئی مرشد اپنے مریدوں کے واسطے بنانے اپنے مرضی مزار کے خواب میں اجازت دے تو وہ قول مقبول ہوگا یا نہیں؟

(٢) اگر جنازہ میّت کا واسطے دفن کے جانب پچھم لے جائیں توکس طرح سے لے جانا چاہئے سرجانبِ غرب ہویا جانب پورب؟

الجواب:

(١) فرضی مزار بنانا او راس کے ساتھ اصل سا معاملہ کرناناجائز وبدعت ہے اور خواب کی بات خلافِ شرع امور میں مسموع نہیں ہوسکتی۔

(٢) میّت کو کسی طرف لے جانا ہو بہر حال سر آگے کی طرف رہے ۔ عالمگیری میں ہے :

فی حالۃ المشی بالجنازۃ یقدم الراس کذافی المضمرات [1] ۔ واﷲ تعالٰی اعلم

جنازہ لے جانے میں سر آگے رکھا جائے گا۔ ایسا ہی مضمرات میں ہے ۔ ( ت)واﷲ تعالٰی اعلم

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ الفصل الرابع فی حمل الجنازۃ نورانی کتب خانہ پشاور ١/ ١٦٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن