دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

کرے کرائے تو جائز ہے یا نہیں؟

(٢) کسی بزرگ کے روضے کے سامنے قبریں ہیں اور وسعتِ جگہ کے لیے اس قبہ سے لگا کر اس گرد کی قبر پرمثل سائبان کے پایہ زینہ دیگر چھپر ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:

(۱) جائز ہے کمافی مجمع بحار الانوار ( جیساکہ مجمع بحار الانوار میں ہے ۔ت) ہاں منکراتِ شرعیہ مثل ومزامیر سے بچنا لازم ہے۔

(٢) کسی قبر پرکوئی پایہ چننا جائز نہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٣٠:             ازموضع شرشدی ، ڈاکخانہ رفینی، ضلع نواکھالی ، مرسلہ سید حمید الدین صاحب               ٩ شعبان ١٣٣٨ھ

ماقول علمائنارحمھم اﷲ تعالٰی ( ہمارے علماء رحمہم اﷲ تعالٰی کا کیا ارشاد ہے ۔ت) ایك نہایت مشہور ومعروف بزرگ کا اتنقال ہوا اس کے وارث نے بایں نیت ا س پر گھاس کی چھت بنوادی ہے کہ زائرین اطمینان کے ساتھ صیف وشتا میں قرآن مجید پڑھ کر ثواب رسانی کرسکیں اور اس بزرگ کی قبرکا نشان باقی رہے تاکہ لوگ اس سے فیض حاصل کرسکیں، اس میں نہ چراغ جلایا جاتاہے، نہ چاندنی تانی گئی ہے نہ کسی کوقبر پرستی او رنہ قدمبوسی کی اجازت ہے، اصل قبرو متصل زمین خام ہے ۔

الجواب:

صورتِ مذکورہ میں وہ بلاشُبہہ جائز ہے، او ربنوانے والا اپنی نیك نیتی پر ثواب کا مستحق ہے، اور اس میں زائروں اور تلاوت کرنے والوں کے لیے چرا غ بھی روشن کریں،یہ قبر پر چراغ نہیں، مجمع بحار الانوار جلد ثالث میں ہے:

قداباح السلف البناء علٰی قبور الفضلاء الاولیاء والعلماء لیزورھم الناس ویستریحون فیہ [1]۔ واﷲ تعالٰی اعلم

سلف نے اہل فضل اولیاء وعلماء کی قبروں پر عمارت بنانا مباح قرار دیا ہے تاکہ لوگ ان کی زیارت کریں اور ا س میں آرام لیں ۔(ت) واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٣١:                               از بجنور مرسلہ شیخ معین الدین صاحب ماسٹر پٹواری اسکول ضلع بجنور       ٢١ جمادی الاخری ١٣٢٣ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے بلحاظ نرمی زمین وحفظ نعش اپنے پیر طریقت کی قبر کو پختہ بنوایا اور سالیانہ تاریخ وفات شیخ پر قرآن شریف اور درود وکلمہ پڑھوا کر شیخ مذکور کی رُوح پر فتوح کو ایصال ثواب کرتا ہے اور بامید فیضان وحلِ مشکلات شیخ کی قبر پر جاکر بیٹھتاہے اور وساطۃً اس سے استمداد کرتا ہے تو یہ


 

 



[1] تکملہ مجمع بحار الانوار تحت لفظ '' قبر'' منشی نولکشور لکھنؤ ٣/ ١٤٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن