دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

علامہ قسطلانی ارشاد الساری میں زیر حدیث مذکور لکھتے ہیں:

لکن لم یبرز وہ ای لم یکشفوہ بل بنوا علیہ حائلا [1]۔

لیکن اسے نمایا اور منکشف نہ رکھا بلکہ اس پر ایك حائل بنادیا ۔(ت)

جذب القلوب میں فرمایا:

چوں دفن سرورِ انبیاء صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلٰی آلہٖ وسلم بموجب حکمِ الہٰی ہم درحجرہ شریفہ شد۔ عائشہ صدیقہ نیز درخانہ خود ساکن می بودومیان او و قبرشریف پر دہ نہ بود، و در آخر بسبب جرأت و عدم تحاشی مردم از درآمدن برقبرشریف وبرداشتن خاك ازاں خانہ را دوقسم ساخت ودیوارے درمیان مسکن خود وقبر شریف کشید وبعد ازاں کہ امیر المومنین عمر درمسجد زیادت کر دہ حجرہ راازخشت خام بناکردو تازمان حدوث عمارت ولید ایں حجرہ ظاہر بود عمر بن عبدالعزیز بحکم ولید بن عبدالملك آں راہدم کردو بحجارہ منقوشہ برآورد۔ برظاہر آں حظیرہ دیگر بناکرد وہیچکدام ازیں دودرے نگذاشت از عروہ روایت می کنند کہ وے بہ عمربن عبدالعزیز گفت، اگر حجرہ شریفہ رابرحالِ خود گزارند وعمارتے گردآں برآرند احسن باشد  [2]الخ(ملخصًا)

جب سرورِ انبیاء صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو حکم الہٰی کے باعث حجرہ شریفہ ہی میں دفن کردیاگیا عائشہ صدیقہ بھی اپنے گھر میں سکونت پذیر تھیں، ان کے اور قبر شریف کے درمیان پردہ نہ تھا، آخر میں قبر شریف کے پاس بیباکی سے لوگوں کے بے تحاشہ آنے اور وہاں کی خاك لے جانے کی وجہ سے گھر کو دو حصوں میں تقسیم کردیا اور ا ور اپنے مسکن اور قبر شریف کے درمیان ایك دیوار کھینچ دی، جب امیر المومنین حضرت عمر نے مسجد میں اضافہ کیا تو حجرہ کی عمارت کچی اینٹوں کی بنادی، ولید کے زمانہ کی تعمیر جدیدتك یہ حجرہ ظاہر تھا، عمر بن عبد العزیز نے ولید بن عبد الملك کے حکم سے اسے منہدم کرکے منقش پتھروں سے بنایا او را س کے بیرونی حصہ پر ایك اور حظیرہ بنایا اور ان دو۲ دروازوں میں سے کوئی نہ چھوڑا۔ حضرت عروہ سے روایت ہے کہ انھوں نے عمر بن عبدالعزیز سے کہا اگر حجرہ شریف کو اپنے حال پر رکھتے اور اس کے گرد ایك عمارت بنادیتے تو بہتر ہوتا الخ ( ملخصًا) (ت)

لاجرم ائمہ کرام نے گرِد قبورِ علماء ومشائخ قدست اسرارہم اباحتِ بناکی تصریح فرمائی ۔ علامہ طاہر فتنی


 

 



[1] ارشاد الساری شرح صحیح بخاری کتا ب الجنائز دارالکتاب العربی بیروت ٢/ ٤٣٠

[2] جذب القلوب باب ہفتم دربیان تغیرات الخ نولکشور لکھنؤ ص ١٢١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن