30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲دوسسرے یہ کہ گرد قبر کوئی چبوترہ یا مکان بنایاجائے، یہ اگر زمین ناجائز تصرف میں ہو جیسے ملك غیر بے اذن مالك یا ارض وقف بے شرط واقف، تو اس وجہ سے ناجائز ہے کہ ایسی جگہ تو مسجد بنانی بھی جائز نہیں اور عمارت تو اور ہے،
|
ولذ النقل فی المرقاۃ عن الازھاران النھی للحرمۃ فی المقبرۃ المسبلۃ ویجب الھدم وان کان مسجدا ١ [1] ۔ |
اسی لیے مرقات میں ازہار سے نقل ہے کہ عام وقفی قبرستان میں تعمیر حرام ہونے کی وجہ سے نہی ہے اور اسے ڈھادینا ضروری ہے اگر چہ مسجد ہی ہو ۔(ت) |
یوں ہی اگر بہ نیت فاسدہ ہو مگر زینت وتفاخر جیسے امراء کی قبور پر ابنیہ رفیعہ بمصارف وسیعہ اس غرض سے بنائے جاتے ہیں، تو یہ بوجہ فساد نیت ممنوع،
|
کما مرعن البرھان ومثلہ فی نور الایضاح وغیرہ۔ |
جیساکہ برہان کے حوالے سے گزرا، اور اسی کے مثل نورالایضاح وغیرہ میں ہے ۔(ت) |
اسی طرح جہاں بے فائدہ محض ہو، جیسے کوئی قبر کسی بَن میں واقع ہو جہاں لوگوں کا گزر نہیں یا عوام غیر صلحا کی قبور جن سے نہ کسی کو عقیدت کہ بجہت تبرك وانتفاع ان کی مقابر پر جائیں نہ ان کے دنیا دار ورثا سے امید کہ وہی جاڑے ، گرمی، برسات مختلف موسموں میں بقصدِ زیارت قبر ونفع رسانیِ میّت وہاں جاکر بیٹھا کریں گے، قرآن وذکر میں مشغول رہیں گے یا بر وجہ جائز قراء وذاکرین کو وہاںمقرر رکھیں گے، ایسی صورت میں بوجہ اسراف واضاعت مال نہی ہے، علامہ تورپشتی فرماتے ہیں: منھی لعدم الفائدۃ فیہ [2]( ممنوع ہے کیونکہ اس میں کوئی فائدہ نہیں ۔ت) مجمع بحار الانوار میں ہے: منھی عنہ لعدم الفائدۃ [3](بے فائدہ ہونے کی وجہ سے ممنوع ہے ۔ت)مرقاۃ میں ہے:
|
وقال بعض الشراح من علمائنا ولاضاعۃ المال [4]۔ |
اور ہمارے بعض علمائے شارحین نے فرمایا او راضاعت مال کی وجہ سے بھی ۔(ت) |
جہاں ان سب محذورات سے پاك ہو وہاں ممانعت کی کوئی وجہ نہیں۔ ولہذا مولانا علی قاری نے بعد نقل کلام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع