30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لا یجصص القبر لماروی عن البنی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انہ انھی عن التجصیص و التقضیض وعن البناء فوق القبر، قالوا اراد بالبناء السفط الذی یجعل علی القبر فی دیار نالماروی عن ابی حنیفۃ رحمہ اﷲ تعالٰی انہ قال لایحصص القبر ولایطین ولایرفع علیہ بناء وسفط [1]۔ |
قبر کو گچ سے پکا نہ کیا جائے گا ا س لیے کہ حضور نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے مروی ہے کہ حضور نے گچ اور چونے سے پختہ کرنے سے اور قبر کے اوپر عمارت بنانے سے ممانعت فرمائی ہے، علماء نے فرمایا عمارت سے مراد وہ سفط ہے جو ہمارے دیار میں قبر پر بنایا جاتا ہے اس لیے کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اﷲ تعالٰی سے مروی ہے کہ انھوں نے فرمایا: قبر کو گچ اور گارے سے پختہ نہ کیا جائے اور نہ اس پر عمارت او رسفط بلند کیا جائے ۔(ت) |
امام طاہرین بن عبدلرشید بخاری خلاصہ میں فرماتے ہیں:
|
لا یرفع علیہ بناء قالوا ارادبہ السفط الذی نجعل فی دیارنہ علی القبور وقال فی الفتاوی الیوم اعتاد واالسفوط [2] ۔ |
اس پر کوئی عمارت اونچی نہ کی جائے، علماء نے فرمایا: اس سے وہ سفط مراد ہے جو ہمارے دیار میں قبروں پر بنایا جاتا ہے، اور فتاوٰی میں ہے کہ اس زمانے میں سفطوں کی عادت ہوچکی ہے ۔(ت) |
رحمانیہ میں نصاب الاحتساب سے ہے :
|
لایجوز لاحد ان یبنی فوق القبور بیتا اومسجدا لان موضع القبر حق المقبور فلا یجوز لاحد التصرف فی ھواء قبرہ [3]۔ |
قبر کے اوپر گھر یا مسجد بناناجائز نہیں اس لیے کہ قبر کی جگہ میّت کا حق ہے تو کسی کے لیے اس قبرکی فضا میں تصرف روا نہ ہوگا ۔(ت) |
ہندیہ میں ہے:
|
یاثم بوطء القبور لان سقف القبر حق المیّت [4]۔ |
قبروں پر چلنے سے گنہگار ہوگا اس لیے کہ قبر کی چھت حقِ میّت ہے ۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع