دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

فی الاوسط عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند حسن۔

ایذادی۔ اسے طبرانی نے معجم اوسط میں بسندِ حسن حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ۔(ت)

اور اﷲ عزوجل فرماتا ہے :

اِنَّ الَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ اَعَدَّ لَہُمْ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۵۷[1]۔

بیشك جولوگ اﷲ ورسول کو ایذا دیتے ہیں ان پر اﷲ کی لعنت ہے دینا اور آخرت میں، اور اﷲ نے ان کے لیے ذلت کا عذاب تیار کر رکھاہے ۔

والعیاذ باﷲ تعالٰی۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٢٥: از پنڈول بزرگ ڈاکخانہ رائے پور ضلع مظفر پور مرسلہ نعمت علی صاحب                                ١٤ ربیع الاول شریف ١٣٣٧ھ

قبر پر درخت لگانا، دیوار کھینچنا یا قبرستان کی حفاظت کے لیے اس کے چاروں طرف کھود کر، جس میں قدیم قبریں بھی ہیں، محاصرہ کرناجائز ہے یا نہیں؟

الجواب:

حفاظت کے لیے حصار بنانے میں حرج نہیں، اور درخت اگر سایہ زائرین کے لیے ہو اچھا ہے، مگر قبرستان سے جُدا ہو۔ واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ ١٢٦:              از بریلی مدرسہ منظرالاسلام مسئولہ غلام جان صاحب طالبعلم         ١٨ شوال ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قبرستان کی کوئی چیز مثلًا لکڑی واینٹیں وغیرہ مسجد میں صرف کرنایا اُن کی قیمت لے کر مسجد میں صرف کرنا جائز ہے یا نہ؟

الجواب:

قبرستان میں پیڑ جس نے لگائے ان کی لکڑی او رمقبرہ جس نے بنوایا اس کی اینٹیں ا س لگانے بنوانے والے کی ملك ہے وہ جوچاہے کرے، اور اگر مالك کا پتا نہیں یا درخت خودرَو ہیں تو مسجد میں صرف کرسکتے ہیں، واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٢٧:               از سہانپور مرسلہ مولوی امیر یار خاں صاحب امام مسجد جامع                   ٢٠ شوال ١٣١١ھ

ماقولکم رحمکم اﷲ ( اﷲ آپ پر رحم کرے، آپ کا کیا فرمان ہے ۔ت) ا س مسئلہ میں کہ ایك بزرگ کی قبر خام ہے اس اہل قبر سے اس کے مقتدین کے لیے کمال درجہ کا فیض مثل اویسیہ کے اور حصول تسکین قلب ومراقبہ واشغال متصور ہے۔ مگر چونکہ موسم برسات میں بباعث آب وسیلاب کے اور دیگر مواسمِ گرما وغیرہ


 

 



[1] القرآن ٣٣/ ٥٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن