دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

باﷲ تعالٰی۔ امام ابن امیر الحاج حلیہ میں نوادر وتخفۃ الفقہاء و بدائع و محیط وغیرہ سے نقل فرماتے ہیں:

اباحنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کرہ وطء القبر والقعود اوالنوم اوقضاء الحاجۃ الیہ [1] ۔

امام ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے قبر پر چلنا ، بیٹھنا سونا، قضائے حاجت کرنا مکروہ قراردیا ہے ۔(ت)

حدیقہ ندیہ میں جامع الفتاوٰی سے ہے:

انہ والتراب الذی علیہ حق المیّت فلایجوز ان یوطء [2]۔

وہ اور اس پرکی مٹی حقِ میّت ہے توا س پر چلنا جائز نہیں ۔(ت)

فتاوٰی عالمگیری میں امام علی ترجمانی سے ہے :

یاثم بوطء القبور لان سقف القبر حق المیّت[3]۔

قبروں پر چلنے سے گنہگار ہوگا اس لیے کہ قبر کی چھت میّت کا حق ہے ۔(ت)

تنویرالابصار میں ہے: یکرہ بول وغائط فی مقابر[4] ( قبرستان میں پیشاب پاخانہ مکروہ ہے ۔ت)ردالمحتار میں ہے:

لان المیّت یتأذی بمایتاذی بہ الحی والظاھر انھا تحرمیۃ لانھم نصوا علی المرورفی سکۃ حادثہ فیھا حرام فہذا اولی [5]۔

اس لیے مردے کو بھی اس چیزسے اذیّت ہوتی ہے جس سے زندے کوا ذیت ہوتی ہے، اور ظاہر ہے کہ یہ مکروہ تحریمی ہے۔ اس لیے کہ علماء نے تصریح فرمائی ہے کہ قبرستان کے اندر نَوپیدا راستے سے گزرنا حرام ہے تو یہ بدرجہ اولٰی حرام ہوگا ۔(ت)

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :

لان امشی علی جمرۃ اوسیف احب الٰی من ان

مجھے آگ یا تلوار پر چلنا قبر پر چلنے سے زیادہ پسند ہے

 


 

 



[1] بدائع الصنائع فصل فی مسئلۃ الدفن ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١/ ٣٢٠، تحفۃ الفقہا ء باب الدفن وحکم الشہداء دارالکتب العلمیہ بیروت ٢/ ٢٥٧

[2] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمد یۃ الصنف الثامن نوریہ رضویہ فیصل آباد ٢/ ٥٠٤

[3] فتاوٰی ہندیہ الباب السادس عشر نورانی کتب خانہ پشاور ٥/ ٣٥١

[4] درمختار فصل فی الاستنجا مطبع مجتبائی دہلی ١/ ٥٧

[5] ردالمحتار فصل فی الاستنجا ادارۃ الطباعۃ المصریۃ مصر ١/ ٢٢٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن