30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٢) قبروں پر چلنے کی ممانعت ہے نہ کہ جُوتا پہننا۔ سخت توہینِ اموات مسلمین ہے، ہاں جو قدیم راستہ قبرستان میں ہو جس میں قبر نہیں اس میں چلنا جائز ہے اگر چہ جُوتا پہنے ہو۔ قبروں پرگھوڑے باندھنا، چارپائی بچھانا، سونا، بیٹھنا سب منع ہے ۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ١٢١: از شہر بریلی کہنہ محلہ کانکر ٹولہ مسئولہ مولوی حضور احمد صاحب ١٢ ر بیع الاول شریف ١٣٣٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك مسجد کے صحن میں، بعد تعمیر مسجد، ایك عرصہ کے بعد اتفاق سے تین میّت دفن ہوگئیں، قبروں کے میل میں شمال کی جانب ایك حجرہ بھی تھا کہ اس کو وارثان میّت موصوفہ نے توڑکر دوسری جگہ حجرہ بنوادیا اور اراضی حجرہ سابق کو شامل قبروں کے حدود قائم کردئے، وارثانِ میّت کا ایما قرینہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اراضی حجرہ سابق بغرض آئندہ قبروں کے شامل کی گئی ہے۔ علاوہ اس کے قبرو کے تین رُخ یعنی جانب مشرق و مغرب جنوب بوقت بنوانے حدود کے تھوری اراضی صحن مسجد قبروں میں اور شامل ہوگئی ہے۔ ایسی صوت میں شرعًا کیا ہونا چاہئے؟ او رچونکہ اس وقت فرش صحنِ مسجد کا پختہ اور درست ہورہا ہے اراضی حجرہ سابق ونیز اور جو اراضی کسی قدر قبروں کے حصہ میں دب گئی ہے اس کو نکال کر اور تینوں قبروں میں جس قدر اراضی ہے حدود بنادئے جائیں یا نہیں یا کیا کرنا چاہئے؟ چونکہ تعمیر فرش زیر تعمیر ہے اس کے جواب کی جلد ضرورت ہے۔
الجواب:
اگر صورت واقعہ یہ ہے کہ صحنِ مسجد میں بعد تعمیر مسجد وارثانِ بانی مسجد خواہ کسی نے قبریں بنالیں تو وہ قبریں محض ظلم ہیں اور ان کا باقی رکھنا ظلم ہے نہ کہ آئیندہ قبروں کے لئے ایك حدبندی اور اس میں حجرہ مسجد اورصحن ِ مسجد سے اورزمین شامل کرنایہ سب ظلم وحرام ہے او راس کا دفع کرنا فرض ہے۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لیس لعرق ظالم حق [1] واوقع ھھنا فی ابن عابدین ایھام ازلناہ فیما علیہ عقلناہ۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ظالم کی رگ کا کوئی حق نہیں۔ یہاں شامی کچھ ایہام واقع ہے جس کا ازالہ ہم نے اس کے حاشیہ میں کیا ہے واﷲ تعالٰی اعلم (ت) |
مسئلہ ١٢٢: مسجد کےمحاذی مسجد کے دروازے سے ملحق اگر پرانا قبرستان ہو جس میں قبروں کے نشان نمایا ہوں اس کی اراضی کو مسجد کے صحن کو وسعت دینے کی غرض سے ہموار کرکے شاملِ صحن کرلیا جائے اور اس پر نماز پڑھی جائے تو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع