30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب از لکھنؤ: ھوالمصوب ، مالك زمین وحجرہ نے اپنی خوشی واجازت سے نعشِ شیخ کو دفن کیا، پس اب نبش قبر کا جائز نہیں، بلکہ حرام ہے، جیساکہ شامی میں مصرح ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم بالصواب۔ حررہ محمد عبدالمجید۔
الجواب:
صورتِ مذکورہ میں نبش حرام، حرام ، سخت حرام، اور میّت کی اشد توہین وہتك سرّ رب العٰلمین ہے اور جو بیٹا باپ کے ساتھ ایسا چاہے عاق وناخلف ہے۔ اگر چہ وصیت دربارہ دفن واجب العمل نہیں، نہ یہاں دفن بے رضائے مالك کے مسئلہ کو کچھ دخل تھا کہ رضا پر تفریع حکم ہو، بالفرض اگر وقت دفن رضائے مالك نہ ہوتی تو اختیار نبش اُسے ہوتا نہ کہ اجنبی کو جس کا زمین میں کوئی حق نہیں۔ التجنیس والمزید میں ہے :
|
اذادفن فی ارض غیرہ بغیر اذۤن مالکھا فالمالك بالخیاران شاء امر باخراج المیّت وان شاء سوی الارض وزرع فیھا [1]۔ واﷲ تعالٰی اعلم |
اگر دوسرے کی زمین اس کے مالك کی اجازت کے بغیر دفن کردیا جائے تو مالك کو اختیار ہے اگر چاہے میّت کو نکلوادے اور اگر چاہے تو زمین کے برابرکر دے اور اس میں کھیتی کرے ۔(ت) واﷲ تعالٰی اعلم |
مسئلہ ١١٧: روز دوشنبہ ٢٣ صفر ١٣٢٣ھ
|
ماقولکم رحمکم اﷲ تعالٰی امرأۃ حاملۃ ماتت فی مدۃ کاملۃ ودفنت بدستور العمل فراٰی رجل صالح فی المنام انھا ولدت ولداحیا ایجوز ان یحفر قبرھا ویخرج الولد معہا اویخرج ولدھا فقط باعتماد منام الرجل المذکور ام لا، بینوا بالبرھان توجروا من الرحمان۔ |
اس بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ ایك عورت پوری مدتِ حمل کے بعد بحالت حمل انتقال کر گئی، دستور کے مطابق اسے دفن کردیا گیا، ایك مردصالح نے خواب دیکھا کہ اس عورت کو زندہ بچہ پیدا ہواہے، اب شخص مذکور کے خواب پر اعتماد کرکے قبر کھود کر بچّے کو عورت کے ساتھ نکالنا جائز ہے یا نہیں؟ دلیل کے ساتھ بیان فرمائیں خدا سے اجر پائیں (ت) |
الجواب:
|
لا، الابدلیل جائز والستر مصون |
جائز نہیں، مگر جب کوئی روشن دلیل ہو، پر دہ محفوظ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع