دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

عن ابیہ عن امیر المومنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ولفظہ اما منافق واما ولد مزنیۃ واما لغیر طہور [1]۔

نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے روایت کیا اس کے الفاظ یہ ہیں : یاتومنافق ہے یا مزنیہ کا بچہ یا بے طہارت کا (ت)

بایں ہمہ ا عزوجل پر حکم نہیں کرسکتے وَ یَفْعَلُ اللہُ مَا یَشَآءُ ﴿٪۲۷[2] اِنَّ اللہَ یَحْکُمُ مَا یُرِیۡدُ ﴿۱ [3]( اﷲ جو چاہے کرتا ہے بیشك خدا جوچاہے حکم فرماتا ہے ۔ت) ہا ں صبر بجائے خود ایك حسنہ جمیلہ ہے اِنَّ اللہَ لَایُضِیۡعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیۡنَ ﴿۱۲۰﴾ۙ[4] اور اﷲ تعالٰی نیکی کرنے والوں کا اجر رائیگاں نہیں کرتا ۔ ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔ 

مسئلہ ١١٤:                                 از شہر محلہ کٹر ہ چاند خاں مسئولہ جمال احمد                          ١٦ شعبان ١٣٣٦ھ

سائل کے بڑے لڑکے کی اہلیہ نے جو عرصہ سے بعارضہ دق علیل تھی او راس کے والدین اسے اپنے گھر لے گئے تھے وہیں انتقال کیا ، سائل مع پسر خبر انتقال سن کر مع چند دیگراشخاص وجملہ سامانِ تجہیز وتکفین لے کر پہنچے انھوں نے ہمیں نہایت ترش روئی سے شریك میّت نہ ہونے دیا اور مٹی تك نہ دینے دی، یہ فعل کیسا ہے؟

الجواب:

بہت بُرا کیا، اگر بلاوجہ شرعی صحیح معتبر تھا کہ مسلمان کو ناحق ایزادی ، اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من اٰذاٰی مسلمًا فقد اٰذانی ومن اٰذانی فقد اٰذی اﷲ [5] ۔ واﷲ تعالٰی اعلم

جس نے کسی مسلمان کو ناحق ایذادی ا س نے مجھے ایذادی او رجس نے مجھے ایذادی اس نے اﷲ تعالٰی کو ایذادی۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١١٥: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قدیم قبراگر کسی وجہ سے کھل جائے یعنی اس کی مـٹی الگ ہو جائے اور مردہ کی ہڈیاں وغیرہ ظاہر ہونے لگیں تو اس صورت میں قبر کو مٹی دینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو کس صورت سے دینا چاہئے ؟ بینوا توجروا بالدلیل

الجواب:

اس صورت میں اُسے مٹی دینا فقط جائز ہی نہیں بلکہ واجب ہے کہ سترِ مسلم لازم ہے۔


 

 



[1] شعب الایمان باب فی تعظیم النبی صلی اﷲ علیہ وسلم حدیث ١٦١٤ دارالکتب العلمیہ بیر وت۲ /۲۳۲

[2] القرآن ١٤/ ٢٧

[3] القرآن ۵ /۱

[4] القرآن ٩/ ١٢٠

[5] کنز العمال بحوالہ طن عن انس رضی اﷲ عنہ حدیث ٤٣٧٠٣ موسسۃ الرسالہ بیروت ١٦/١٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن