دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

وغیرہ ہا میں ہے ۔ت) اور قبل دفن بھی بلاکراہت جائز ہے ،

فی صحیح الامام ابن السکن عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من اوذن بجنازۃ فاتی اھلھا فعزاھم کتب اﷲ تعالٰی قیراطا فان تبعھا کتب اﷲ لہ قیراطین فان صلی علیھا کتب اﷲ لہ ثلثۃ قراریط فان شہد دفنھا کتب اﷲ لہ اربعۃ قراریط القیراط مثل احد [1]۔

صحیح امام ابن سکن میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد ہے (ت) جسے کسی جنازہ کی خبرملے و ہ اہل میّت کے پاس جاکر ان کی تعزیت کرے اﷲ تعالٰی اس کے لئے ایك قیراط ثواب لکھے، پھر اگر جنازہ کے ساتھ جائے تواﷲ تعالٰی دو قیراط اجر لکھے، پھر اس پر نماز پرھے تو تین قیراط، پھر دفن میں حاضر ہو تو چار، اور ہر قیراط کوہ احد کے برابر ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١١٢: از شہر بھڑونچ، لال بازار، چنارواڑ، مرسلہ مولوی عباس میاں ولد مولوی علی میاں ١٢ ربیع الاول شریف ١٣١٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ میّت مکان میں موجود ہے اس کو دفن نہیں کیا، اس کے پہلے اہل میّت کے لوگوں کو کھانا درست ہے یا نہیں؟ احمد سعید کا کہنا ہے کہ درست ہے اور کوئی بُرا نہیں۔ فقہ کی کتاب منافع میں تولکھا ہے کہ دفن کرنے کے پہلے کھانا حرام ہے، بلکہ ہمسایہ کے چالیس مکان تك حرام ہے۔ اب حق کون ہے وہ بیان کریں۔

الجواب:

کھانا حرام نہیں، غفلت حرام ہے۔ اور چالیس گھر تك حرام ہونا بے اصل محض ۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١١٣: از خیر آباد ضلع سیتاپور محلہ میانسرائے قدیم مدرسہ عربیہ مرسلہ مولوی سید فخر الحسن صاحب ٧ ربیع الآخر شریف ١٣٣١ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ جو طفل زنا سے متولد ہو کر چارپانچ سال کی عمر میں فوت ہوجائیں او ر ا س کی مادر بخوف پابندی حکمِ شریعت اس سانحہ پر صبر اختیار کرے تو طفلِ متوفی مادر صابر کا فرط ہوگا یا نہیں؟ ا ور اس کے دلائل کیا کیا ہیں؟ اور اگر پدر زا نی کے قلب پر بھی اس سانحہ کا صدمہ زیادہ ہوا ہو اور وہ بھی بلحاظ امر شریعت صبر کو ملحوظ رکھے تو وہ بھی مستحق ہوگا کہ طفلِ متوفی اس کے لئے فرط ہو یا مستحق نہ ہوگا، امید کہ مفصل جواب بحوالہ عبارت کتب تحریر فرمایا جائیگا تاکہ کسی کو سُن کر بمقابلہ دلائل نقلیہ انکار کا موقع نہ ملے اور شخص مقر کو اطمینان کامل حاصل ہوجائے ۔فقط


 

 



[1] صحیح امام ابن سکن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن