30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اھل المیّت١ [1] انتھی ۔ |
کھانے کا اہتمام ہونا ۔(ت) |
نہر الفائق میں تجنیس سے منقول :
|
لاباس بالجلوس لھا ثلثۃ ایام وکونہ علی باب الدارمع فرش بسط علٰی قوارع الطریق من اقبح القبائح ٢[2]انتھی۔ |
تین دن تك تعزیت کے لئے بیٹھنے میں حرج نہیں، مگر گھر کے دروازے پر عام راستوں میں فرش فروش بچھا کر یہ کام ہو تو بہت بُرا ہے انتہی (ت) |
عالمگیریہ میں ظہیریہ سے نقل کیا ہے:
|
لاباس لاھل المصیبۃ ان یجلسوا فی البیت اوفی مسجد ثلثۃ ایام والناس یاتونھم ویعزونھم ٣[3] الخ |
اس میں حرج نہیں کہ اہل میّت گھر میں یا مسجد میں تین دن بیٹھیں اور لوگ ان کے پاس آتے اور تعزیت کرتے رہیں الخ (ت) |
بلکہ خود حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے مروی ہے کہ زید و جعفر و ابن رواحہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کی خبر شہادت سن کر مغموم ومحزورن مسجد میں تشریف رکھی، صحابہ حاضر ہوتے اور تعزیت کرتے جاتے[4] کما ذکرہ العلامۃ زین فی البحرا لرائق ( جیسا کہ علامہ زین بن بجیم نے اسے بحرالرائق میں ذکر کیا ہے ۔ت) اور حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے انھیں اس امر سے منع نہ فرمایا ،
|
واخرج الشیخان عن ام المؤمنین رضی اﷲ تعالٰی عنہما لماجاء النبی صلی اﷲ تعالٰی عیہ وسلم قتل ابن حارثۃ وجعفر وابن رواحہ لما جلس یعرف فیہ الحزن [5] الحدیث |
بخاری ومسلم نے ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی ہے جب نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو زید بن حارثہ ، جعفر اور عبدا ﷲ بن رواحہ کی شہادت کی اطلاع ہوئی جب تشریف رکھی سرکار پر غم کا اثرنمایا تھا، الحدیث (ت) |
شیخ محقق رحمہ اﷲ تعالٰی شرح میں فرماتے ہیں: جلس نشست آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی وعلیہ
[1] حاشیۃ الطحطاوی علٰی مراقی الفلاح فصل فی حملھا ودفنہا نور محمد کار خانہ تجارت کتب کراچی ص ٣٣٩
[2] حاشیۃ الطحطاوی علٰی مراقی الفلاح بحوالہ النہر الغائق نور محمد کار خانہ تجارت کتب کراچی ص ٣٣٩
[3] فتاوٰی ہندیۃ وممایتصل بذالک مسائل التعزیۃ نورائی کتب خانہ پشاور ٢/ ١٦٧
[4] بحرالرائق کتاب الجنائز ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٢/ ١٩٢
[5] صحیح البخاری باب من جلس عند المصیبۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/ ١٧٣
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع