30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عن ابراھیم التعزیۃ عندالقبر بدعۃ [1]انتھی۔ |
سے روایت کیا کہ قبر کے پاس تعزیت بدعت ہے انتہی (ت) |
مدخل ابن الحاج میں ہے :
|
موضع التعزیۃ علٰی تمام الادب اذارجع ولی المیّت الٰی بیتہ [2] ۔ |
کمال ادب کے طور پر تعزیت کا موقع اس وقت ہے جب ولیِ میّت گھر واپس آجائے ۔(ت) |
اور پہلے دن ہونا بہتر و افضل ہے ،
|
فی الدرلمختار اولھا افضلھا ٣[3] الخ یعنی ایام تعزیت۔ |
درمختا ر میں ہے: ایّامِ تعزیت میں پہلا دن افضل ہے الخ (ت) |
اور تعزیت کے لئے اولیائے میّت کے مکان پرجانا بھی سنت سے ثابت ،
|
روی ابوداؤ والنسائی فی حدیث قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لسیدتنا البتول الزھراء رضی اﷲ تعالٰی عنہا ما خرجك من بیتك یا فاطمۃ قال اتیت اھل ھذا المیّت فترحمت الیھم وعز یتھم بمیّتھم [4]۔ وفی السنن الصحاح لابن سکن عن ابی ھریرۃ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من اوذون بجنازۃ فاتی اھلھا فعزاھم کتب اﷲ لہ قیراطا [5] الحدیث وللنسائی عن معٰویۃ بن قرۃ عن ابیہ |
ابوداؤد اور نسائی نے ایك حدیث میں روایت کیا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے سیدہ بتول زہراء رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے فرمایا : فاطمہ تم اپنے گھر سے باہر کس لئے گئی تھیں ؟ عرض کی : اس میّت والوں کے یہاں گئی تھی ان کے لئے رحمت کی دعا اور میّت کی مصیبت پر تعزیت کی ۔اور ابن سکن کی سنن صحاح میں حضرت ابوہریرہ کی روایت نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ہے: جسے کس جنازہ کی خبر ملے وہ اہل میّت کے پاس جاکر ان کی تعزیت کرے اﷲ تعالٰی اس کے لئے ایك قیراط ثواب لکھے الحدیث |
[1] ردالمحتار بحوالہ حلیہ باب صلٰوۃ الجنائز ادارۃ الطباعۃ المصریۃ مصر ١/ ٦٠٤
[2] المدخل لابن الحاج صفۃ القبر دارالکتاب العربی بیروت ٣/ ٢٧٧
[3] درمختار باب صلٰوۃ الجنائز مطبع مجتبائی دہلی ١/ ١٢٦
[4] سنن ابی داؤد باب التعزیۃ آفتاب عالم پریس لاہور ٢/ ٨٩،سنن النسائی کتاب الجنائز باب النہی نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ١/ ٢٦٥
[5] السنن الصحاح، امام ابن سکن
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع