دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

پھر ان لوگوں کو عالمِ دین سمجھنا یا ان سے کوئی شرعی فتوٰی طلب کرنا کیسے حلال ہوسکتا ہے، حرام حرام سخت حرام ہے، اس مسئلہ کی تحقیق میں کلام طویل ہے۔ ہمارے رسالہ اھلاك الوھابیین سے ثابت ہے کہ میّت اگر چہ خاك ہوگیا ہو بلاضرورت شدید اس کی قبر کھود کر دوسرے کا دفن کرنا جائز نہیں جیسا کہ تارتاخانیہ وغیرہا میں فرمایا، مگر کسی کی مملوك زمین ہے خاك ہوجانے کے بعد وہ اپنی ملك میں تصرف کرسکتا ہے، عبارتِ تبیین کا یہی محل ہے، بہر حال خاك ہوجانے سے پہلے بلا مجبوری کسی کی نزدیك جائز نہیں، رہی بحث شامی کی مشقت عظیمہ اقوال مدفوع ہے کہ محلِ ضرورت مستثنٰی ہے، مگر صورت سوال کہ نئی قبریں کھودنے سے بکثرت ہڈیا نکلتی ہیں اور دوسرا صاف قبرستان اس کے متصل موجود ہے ۔ اس میں تو وہابیہ کے سوا جن کی نگاہ میں امواتِ مسلمین کی اصلًا عزت نہیں، کوئی مسلمان قائلِ جواز نہیں ہوسکتا، شامی کا علاوہ بھی اس کی طرف ناظر نہیں ہوسکتا۔

فانہ فی المنع من الحفر ان لایبقی عظم اصلا لافی ھذا' علٰی انہ بحث فیہ علٰی خلاف المنصوص اقول: وقد یکون عظم امرأۃ فکیف یحل للاجانب النظر الیہ ومسہ کشعرھا المقطوع کما نصوا علیہ فافھم۔ واﷲ تعالٰی اعلم

اس لئے کہ کھودنے سے ممانعت کے بارے میں ہے مگر یہ کہ اصلا کوئی ہڈی باقی نہ رہ جائے ____ اس کے بارے میں نہیں___ علاوہ ازیں وہ نص کے خلاف ا ن کی بحث ہے ___اقول: ایسا بھی ہوگا کہ ہڈی کسی عورت کی ہو تو نامحرموں کا اسے دیکھنا چھونا حلال نہیں، علمائے کرام نے ا س کی تصریح فرمائی ہے __ تواسے سمجھو ____ او ر خدائے بزرگ وبرتر خوب جاننے والا ہے ۔ت)

مسئلہ ١٠٨:              از موضع سنیأ ضلع بریلی مسئولہ امیر علی صاحب رضوی                                ١٦ شوال ١٣٣٠ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اکثر دیکھا گیا مرا ہوا بچہ کسی کے پیدا ہوتا ہے اس کو ہانڈی میں رکھ کر گورستان سے علیحدہ دفن کرتے ہیں اور کہتے ہیں یہ پکاّ مسان ہے، اس سے اہل ہنود کی طرح بچتے ہیں، یہ کیونکر ہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

یہ شیطانی خیال ہے اسے مسلمانوں کے گورستان ہی میں دفن کریں۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٠٩:                              از مونگیر، محلہ دلاور پور مکان شیخ رحمت علی صاحب مرسلہ مولوی سید عطاء الحق صاحب                 ١٣١٣ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کافر کے مُردہ کو جس کا کوئی وراث نہیں، کیا کیا جائے ؟ بیّنوا توجروا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن