30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ اصل حکم فقہی ہے، مگر مسلمان نرم دل اور دوسرے مسلمان خصوصًا میّت پر رحم دل ہوتا ہے، قال اﷲتعالٰی رُحَمَآءُ بَیۡنَہُمْ[1] ( اﷲ تعالٰی فرماتا ہے: وہ آپس میں رحم دل ہیں ۔ت) اگر وہ در گزر کرے گا اﷲ عزوجل ا سکی خطاؤں سے درگزر فرمائے گا اَلَا تُحِبُّوۡنَ اَنۡ یَّغْفِرَ اللہُ لَکُمْ ؕ[2]( کیا تم اسے پسند نہیں کرتے کہ خدا تمھیں بخشے ؟۔ ت) اگر وہ اپنے مردہ بھائی پر احسان کرے گا اﷲ اس پر احسان کرئے گا کما تدین تدان [3]( جیساتم کروگے ویسا ہی تمھارے ساتھ کیا جائے گا ۔ت) اگر وہ اپنے مردہ بھائی کا پردہ فاش نہ کر ےگا اﷲ اس کی پردہ پوشی کرےگا من ستر سترہ اﷲ [4] ( جو کسی کی پردہ پوشی کرے خدا اس کی پردہ پوشی کرے گا ۔ت) اگر وہ اپنے مردہ بھائی کی قبر کا احترام کرے گا اﷲ اس کی زندگی وموت میں اسے احترام بخشے گا۔ اﷲ فی عون العبد ماکان العبد فی عون اخیہ [5]( اﷲ بندے کی مدد فرماتا ہے جب تك بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتا ہے ۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ١٠٣: از حیدر آباد دکن شہر سکندر آباد محلہ نلاگٹہ مکان سید محمد اکبر صاحب ماسٹر ریلوے مرسلہ سید غلام غوث صاحب ٦ صفر ١٣١٧ھ
زمین جو دوامی پٹہ کی ہو اس میں دفن جائزہے یا نہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ دفن کے لیے ملکی زمین چاہئے، پھر اس بناء پر تو جاگیرات میں دفن جائز نہ ہوگا ۔بینوا توجروا
الجواب:
بلاشبہ جائز ہے جبکہ بااجازت مستاجر ہو۔ ملك غیر ہونا منافیِ جوازِ دفن نہیں، غایت یہ کہ مالك کو ازالہ قبر کا اختیار ہوگا۔ مگر جب اس کا اجارہ دوامی ہو تو مالك کی طرف سے یہ اندیشہ بھی نہیں یہاں تك کہ علماء نے دوامی اجارہ کی زمین میں مسجد بنانے کی اجازت دی او راس میں وقف صحیح مانا اسی بنا پر کہ وہ ہمیشہ رہے گی تو تائید حاصل ہے ۔ ردالمحتار میں ہے :
|
قال فی اسعاف وذکر فی اوقاف الخصاف |
اسعاف میں ہے کہ اوقاف خصاف میں مذکور ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع