30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
القبر تو اس کا مفید کہ ایسا کرنے والا عذاب قبر سے محفوظ رہے گا، نہ کہ میّت۔ بالجملہ اس بدعت عبث عند القبر بلکہ عبث مع القبر نے سنیتِ تذکرو اعتبار کا رفع کیا اور اس ادعائے امن من عذاب القبر نے سنت ولا تقف مالیس لك بہ علم( اس کے پیچھے نہ پڑجس کا تجھے علم نہیں ۔ت) رفع کرکے اس کی جگہ کبیرہ تقولون علی اﷲ ما لا تعلمون ( خدا پرتم و ہ بولتے ہو جس کا تمھیں علم نہیں ۔ت) رکھ دیاا س کے بدعت شنیعہ قبیحہ ہونے میں کیا شك رہا۔دلائل منع یہ ہیں، نہ یہ کہ سکوت کتب ولادلیل سے استدال کیا ہو،وہ مدعی نفع نہ دفع عذاب پر رَد کوتھا کہ تلك کلمۃ ھو تجا ھلھا، ما انزل اﷲ بھا سلطان ( وہ ایسی بات ہے جس سے وہ نادان بنا خدا نے اس کی کوئی سند نہ اتاری ۔ت) اور یہ ردقطعًا صحیح ہے۔ بلاشبہ دعوٰی بے دلیل ۔ قطعًا باطل وذلیل۔ فواتح الرحموت میں جس صفحہ میں لا دلیل سےفسادِ استدلا ل کا ذکر ہے اس میں چند سطرکے بعد ذکرِ استصحاب میں ہے: الحکم بلا دلیل باطل [1] ( حکم بلادلیل باطل ہے ۔ت) خصوصا یہاں کہ ایسا ہوتا ضرور امر تعبدی غیر معقول المعنٰی ہوتا جس کے لئے خاص نصِ شارع درکار۔ اور وہ قطعًا مقصود، تو ادعائے مخالف یقینا مردود ۔ اور محدود مواضع کے محدود اشخاص کا پچاس ساٹھ برس سے کوئی فعل تراش لینا اسے تعامل وقسمِ اجماع قرارد ینا کس درجہ علم سے بعید و مطرود۔
|
وقد فرغنا من ابانتہ فی کتابنا شمائم العنبر فی ادب النداء امام المنبر، ھذا وقد اند فعت بما ذکرنا قعا قع المجوزین بامرہ١۔ واﷲ تعالٰی اعلم |
ہم اسے اپنی کتاب " شمائم العنبر فی ادب النداء امام المنبر" میں بیان کرچکے ہیں، یہ ذہن نشین رہے، اور ہمارے بیان سے اس کام کو جائز کہنے والوں کی بے معنی آوازیں دفع ہوگئیں، اور خدائے برتر خوب جاننے والا ہے ۔(ت) |
مسئلہ ٩٨: از دلیر گنج پرگنہ جہان آباد ضلع پیلی بھیت مرسلہ خلیفہ الہٰی بخش ١٨ رجب ١٣١٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جمعہ یا شبِ جمعہ کے سوا کسی اور دن میں مسلمان کا اتنقال ہو تو اس کو جمعہ کے سپرد کرنا یعنی جمعہ تك قبر پر بیٹھنا درست ہے یا نہیں؟
الجواب:
بعد دفن اتنی دیر بیٹھنا کہ ایك اونٹ ذبح کیا جائے، مسنون ہے۔ صحیح مسلم شریف میں اس بارے میں حضرت عمر و بن عاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے حدیث وارد ہے [2]اور زیادہ دیر یا دنوں تك بیٹھنا بھی ممنوع نہیں، بلکہ وہاں لغو وبیہودہ باتیں کرنے، ہنسنے وغیرہ غفلت وقسوت کی حرکات سے بچیں، اور تلاوت و درود خوانی اور اعمال حسنہ میں مشغول رہیں کہ یہ امور موجب نزولِ رحمت ہوتے ہیں، اور احیاء کے پاس ہونے سے مردے کا دل بہلتا ہے کما بیناہ فی حیاۃ الموات ( جیسا کہ اسے ' حیات الموات' میں بیان کیاہے ۔ ت) جمعہ تك بیٹھنے کا منشاء غالبًا وہ روایت ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع