دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

السلام علی سیدالمرسلین محمد واٰلہ واصحابہ اجمعین اٰمین واﷲ تعالٰی اعلم۔

دورد۔ کامل تر سلام رسولوں کے سردار حضرت محمد پر اور ان کی آل واصحاب سب پر۔ الہٰی! قبول فرما۔ اور خدائے برتر خوب جاننے والا ہے ۔(ت)

مسئلہ ۸۸: مرسلہ عبدالغفار بن عثمان سرش والہ مقام احمد آباد گجرات محلہ کالو پور خشکلاکی بول جامع علوم مولٰنا مولوی احمد رضاخاں صاحب بعد از سلام نیاز اینکہ یہاں میرے اور ایك شخص کے درمیان تقریر ہوئی کہ مقولہ میرا یہ ہے کہ حضرت اُمّ المؤمنین خدیجۃ الکبرٰی کے جنازہ کی نماز نہیں پڑھی گئی، اگر پڑھی گئی ہے تو پیش امام کون تھا؟

بنظرِ عنایت جواب باصواب مع حوالہ کتبِ معتبرہ ارقام فرمائیں کہ یہاں کے علماء سے تشفّی نہیں ہوئی۔

الجواب:

فی لواقع کتب سِیَر میں علماء نے یہی لکھا ہے کہ ام المومنین خدیجۃ الکبرٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہا کے جنازہ مبارکہ کی نماز نہیں ہوئی کہ اس وقت یہ نماز ہوئی ہی نہ تھی۔ اس کے بعد اس کا حکم ہوا ہے۔ زرقانی علی المواہب میں ہے:

فی رمضان بعد البعث بعشرسنین ماتت الصدیقۃ الطاھرۃ خدیجۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا ودفنت بالحجون ونزل صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حفر تھا ولم تکن یومئذ الصلٰوۃ علی الجنازۃ [1] ۔ واﷲ تعالٰی اعلم

صدیقہ طاہرہ حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا نے بعثت کے دس سال بعد ماہِ رمضان میں وفات پائی او رمقام ِ حجون میں دفن کی گئیں۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان کی قبر میں اُترے اس وقت نماز جنازہ نہ تھی۔ واﷲ تعالٰی اعلم (ت)

مسئلہ ۸۹: از شہر بریلی، مدرسہ اہلسنت وجماعت، مسئولہ مولوی رجب الدین یکے از طلبائے مدرسہ مذکور ۴ ذی الحجہ ۱۳۲۱ھ
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ، کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص یہ کہتا ہے کہ قبر شق اکثر ملك میں جو اہل اسلام بناتے ہیں ، خلاف اور ناجائز طریقے سے بناتے ہی جس کا نقشہ یہ ہے۔

بلکہ قبر شق کی صور ت میں وہ یہ بتاتاہے کہ نقشہ مذکورہ کے درمیان اور


 

 



[1] شرح الز قانی علی المواہب وفاتِ خدیجہ وابی طالب دارالمعرفۃ بیروت ۱/ ۲۹۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن