30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
و مالکیہ رحمہم اﷲ تعالٰی آنست کہ جائز نیست[1] (امام ابو حنیفہ و مالکیہ رحمہم اﷲ تعالٰی کا مذہب یہ ہے کہ جائز نہیں ہے ۔ت)
پھر اس پر دلیل بتاکر مخالفین کے جواب دیئے ہیں، نیز اس حکایت کے متصل ہی حضور پُر نور سید نا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہر روز بہ نیت جملہ اموات مسلمین نماز غائب پڑھنے کی وصیّت نقل کرکے اس پر سکوت نہ کیا کہ کہاں قاضی علی بن ظہرہ اور کہا حضور پُر نور غوثیت مآب۔ مبادا غلامانِ حضور اس سے حنفیہ کے لئے جواز خیال کریں لہذا معًا اس پر تنبیہ کو فرمادیا کہ ایشاں حنبلی اندونز دامام احمد بن حنبل جائز است (وہ حنبلی ہیں اور امام احمد بن حنبل کے نزدیك جائز ہے ۔ت) اگر شیخ کو اس حکایت سے استناد مقصود ہوتا تو یہاں استدراك و دفع وہم نہ فرماتے بلکہ اسے اس کا مؤید ٹھہراتے کما لا یخفی واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم ( جیساکہ پوشیدہ نہیں، اور خدائے پاك وبر تر خوب جاننے والا ہے ۔ ت)
جواب سوالِ سوم: اولًا جبکہ آفتاب کی طرح روشن ہوگیا کہ نماز غائب وتکرارِ نماز جنازہ پر دونوں ہمارے مذہب میں ناجائز ہیں اور ہرناجائز گناہ ہے اور گناہ میں کسی کا اتباع نہیں۔ تو امام کا شافعی المذہب ہونا اس ناجائز کو ہمارے لیے کیونکر جائز کرسکتا ہے ! رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :
|
لاطاعۃ لا حد فی معصیۃ اﷲ تعالی [2]۔ رواہ البخاری ومسلم وابو داؤد والنسائی عن امیر المؤمنین علی ونحوہ احمد والحاکم بسند صحیح عن عمر ان بن حصین وعن عمر وبن الحکم الغفاری رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔ |
ناجائز بات میں کسی کی اطاعت نہیں۔ اسے بخاری، مسلم ، ابوداؤد اور نسائی نے امیرالمومنین علی سے اور اسی کے ہم معنی امام احمد او رحاکم نے بسند صحیح عمران بن حصین سے اور عمر بن حکم غفاری سے روایت کیا۔ رضی اﷲ تعالٰی عنہم (ت) |
ثانیًا : یہاں اطاعتِ امام کا حیلہ عجیب پادر ہوا ہے۔ بھائیو! وہ تمھارا امام تو جب ہو کہ تم اس کی اقتداء کرو۔ پیش ازا قتداء اس کی اطاعت تم پر کیوں ہو، اور جب تمھارے مذہب میں وہ گناہ و ناجائز ہے تو تمھیں ایسے امر میں اس کی اقتداء ہی کب روا ہے١ یہ وہی مثل ہے کہ کسی کو دن نے کچھ اشعار قبیح وشنیع اغلاط پر مشتمل لکھ کر کسی شاعر کو سنائے۔ اس نے کہا یہ الفاظ غلط باندھے ہیں، کہا بضرورت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع