دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

عاقل کہہ سکتاہے کہ نماز جنازہ ادا ہوئی او راس طرح کی نماز میں حرج نہیں، دعائےست کہ می کنند فلا باس بہ ( ایك دعاہے جو یہ لوگ کرتے ہیں تواس میں کوئی حرج نہیں ۔ت) اجماع ائمہ مذہب کے خلاف ایسی بے معنی استناد کیسی جہالتِ شدیدہ ہے۔ شك نہیں کہ قاضی ممدوح گیارھویں صدی کے ایك عالم تھے مگر عالم، سے لغزش بھی ہوتی ہے، پھر اس کی لغزش سے بچنے کا حکم ہے نہ کہ اتباع کا۔ حدیث میں ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اتقوا ز لۃ العالم وانتظر وافَیْنئَتَہ، [1] ۔ رواہ الحسن بن علی الحلوانی استاذ مسلم و ابن عدی والبیھقی والعسکری فی الامثال عن عمر وبن عوف المزنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

عالم کی لغزش سے بچو او راس کے رجوع کا اتنظار رکھو۔ اسے استاذِ امام مسلم حسن بن علی حلوانی ، ابن عدی، بیہقی او رامثال میں عسکری نے حضرت عمروبن عوف مزنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ (ت)

عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما فرماتے ہیں: عالم سے لغزش ہوتی ہے تو وہ اس سے رجوع کرلیتاہے اور اس کی خبر شہروں شہروں پہنچ کر لغزش اس سے منقول رہ جاتی ہے  [2]ذکرہ المناوی فی فیض القدیر ( اسے علامہ مناوی نے فیض القدیر میں لکھا ۔ ت)

خدارا نصاف ! ذرایوں فرض دیکھئے کہ کتبِ مذہب میں جواز نمازغائب وتکرار جنازہ کی عام تصریحات ہوتیں، اورایك قاضی ممدوح نہیں ان جیسے دوسو قاضی اسے ناجائز بتاتے اور کوئی شخص کتب مذہب کے مقابل ان دوسو سے سند لاتا تو دیکھیے یہ حضرات کس قدر غل مچاتے، اُچھل اُچھل پڑتے کہ دیکھو کتب مذہب میں تو جواز کی صاف تصریح ہے اور یہ شخص ان سب کے خلاف گیارھویں صدی کے دوسو قاضیوں کی سنددیتا ہم ان کی مانیں یا کتب مذہب کو حق جانیں، اور اب جو اپنی باری ہے تو تمام ائمہ مذہب کا اجماع ، تمام کتب مذہب کا اتفاق سب بالائے طاق، اور تنہا قاضی ممدوح کو تقلید کااستحقاق، اس ظلم صریح وجہل قبیح کی کوئی حد ہے، مگریہ ہے کہ جب کہیں کچھ نہ پایا الغریق یتشبث بالحشیش ڈوبتا سِوار ( تنکا ) پکڑتا ہے وباﷲ العصمۃ۔

مدراج النبوۃ نہ کوئی فقہ کی کتاب ہے نہ اس میں یہ حکایت بغرض استناد، نہ شیخ کو اس پرتعویل واعتماد، وہ حنفی ہیں اور مذہب حنفی خود اسی کتاب میں اسی عبارت سے اوپر بتارہے ہیں، مذہب امام ا بو حنیفہ


 

 



[1] السنن الکبرٰی للبیہقی کتاب الشہادات دارصادر بیروت ۱۰/ ۲۱۱

[2] فیض القدیر شرح الجامع الصغیر حدیث۱٤۷٤٧ اتقو ا الخ دارالمعرفۃ بیروت ۱/ ۱۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن