دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

ذہبی نے یہ کہا یہ شخص مجہول ہے اور اس کی یہ حدیث منکر [1]۔دوسرے طریق میں علاء بن یزید ثقفی ہے۔

قلت ومن ھذا الطریق اخرجہ ابن ابی الدنیا ومن طریقہ ابن الجوزی فی العلل المتناھیۃ والعقیلی وابن سنجر فی مسندہ وابن الاعرابی وابن عبدالبرو حاجب الطوسی فی فوائدہ [2] ۔

قلت ( میں کہتا ہوں) اسی طریق سے اس کو ابن ابی الدنیا نے روایت کیا ہے اور اسی کے طریق سے ابن الجوزی نے العلل المتناہیہ میں،ا ور عقیلی اور ابن سنجر نے اپنی مسند میں اور ابن الاعرابی، ابن عبدالبر نے اور فوائد میں حاجب طوسی نے روایت کیا ہے ۔(ت)

امام نووی نے خلاصہ میں فرمایا: اس کے ضعیف ہونے پر تمام محدثین کا اتفاق ہے۔ امام بخاری وابن عدی وابو حاتم نے کہا: وہ منکر الحدیث ہے۔ ابو حاتم و دارقطنی نے کہا : متروك الحدیث ہے،۔ امام علی بن مدینی استاد امام بخاری نے کہا: وہ حدیثیں دل سے گھڑتا تھا، ابن حبان نے کہا: یہ حدیث بھی اسی کی گھڑی ہوئی ہے، اسی سے چرا کر ایك شامی نے بقیہ سے روایت کی [3]۔ ذکرہ فی المیزان ( اسے میزان الاعتدال میں ذہبی نے ذکر کیا۔ ت) ابوالولیدطیاسی نے کہا: علامہ کذاب تھا، عقیلی نے کہا: العلاء بن یزید ثقفی لایتابعہ احد علی ھذا الحدیث الامن ھو مثلہ اودونہ [4] علاء کے سوا جس جس نے یہ حدیث روایت کی سب علاء ہی جیسے ہیں یااس سے بھی بدتر، ذکرہ فی العلل المتناھیۃ( ابن الجوزی نے اسے علل متناہیہ میں ذکر کیا ۔ ت) ابو عمر بن عبد البر نے کہا: اس حدیث کی سب سندیں ضعیف ہیں اور دربارہ احکام اصلًا حجت نہیں، صحابہ میں کوئی شخص معاویہ بن معاویہ نام معلوم نہیں [5]۔ قالہ فی الاستیعاب ونقلہ فی الاصابۃ (ابن عبد البر نے یہ استیعاب میں کہا اور حافظ نے اسے اصابہ میں نقل کیا ۔ت)یونہی ابن حبان نے کہا کہ مجھے عــــہ اس نام کے

عــــہ: وہابیہ کے امام شوکا نی نے نیل الاوطارمیں یہاں عجیب تماشہ کیاہے،

اوّلا  استیعاب سے نقل کیا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے معٰویہ بن معٰویہ لیثی پر نماز پڑھی ۔ پھر کہا(باقی اگلے صفحہ پر)


 

 



[1] میزان الاعتدال ترجمہ ٧٠٨٥ محبوب بن ہلال دارالمعرفۃ بیروت ٣/ ٤٤٢

[2] میزان الاعتدال ترجمہ ٥٧٣٠ العلاء بن زید الثقفی دارالمعرفۃ بیروت ٣/ ٩٩

[3] میزان الاعتدال ترجمہ ٥٧٣٠ العلاء بن زید الثقفی دارالمعرفۃ بیروت ٣/ ٩٩

[4] العلل المتناہیۃ حدیث فی فضل معاویۃ بن معاویۃ دارالنشرالکتب الاسلامیہ لاہور ١/ ٢٩٩

[5] الاصابۃ فی تمیزالصحابۃ ترجمہ ٨٠٨٠ معاویۃ بن معاویۃ دارصادر بیروت ٣/ ٤٣٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن