30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اوّلًا ائمہ حدیث عقیلی وابن حبان وبیهقی و ابوعمران بن عبدالبر وا بن الجوزی و نووی و ذہبی و ابن الہمام وغیرہ نے اس حدیث کو ضعیف بتایا، اسے طبرانی نے معجم اوسط و مسند الشامیین میں ابوامامہ باہلی رضی اﷲ تعالی سے روایت کیا
|
بطریق نوح بن عمرو السکسکی ثنابقیہ بن الولید عن محمد بن زیاد الالھانی عن ابی امامۃ عن محمد بن زیاد الالہانی ___ عن ابی امامه رضی اﷲ تعالٰی عنہ ۔ قلت ومن ھذا الطریق رواہ ابو احمد الحاکم فی فوائده والخلاّ لی فی فوائد سورۃ الاخلاص وابن عبدالبرفی الاستیعاب وابن حبان فی الضعفاء و اشار الیہ ابن مندۃ۔ |
اس کی سند اس طرح ہے : نوح بن عمروسکسکی نے __ کہا ہم سے حديث بیان کی بقیہ بن ولید نے __ عن محمد بن زیاد الالہانی ___ عن ابی امامه رضی اﷲ تعالٰی عنہ ۔ قلت( میں کہتا ہوں) اسی طریق سے اس کوا بواحمد حاکم نے فوائد میں، خلاّل نے فوائد سورہ اخلاص میں، ابن عبدالبر نے استیعاب میں، اور ابن حبان نے ضعفاء میں روایت کیا،اور اسی کی طرف ابنِ مندہ نے اشارہ کیا ۔(ت) |
اس کی سند میں بقیہ بن ولید مدلس ہے اور اس نے عنعنہ کیا یعنی محمد بن زیاد سے اپنا سُننا نہ بیان کیا، بلکہ کہا کہ ابن زیاد سے روایت ہے معلوم نہیں راوی کون ہے!
|
بہ اعلہ المحقق فی الفتح اقول لکن سند ابی احمدالحاکم ھکذااخبرنا ابوالحسن احمد بن عمیر بد مشق ثنا نوح بن عمروبن حری ثنا بقیۃ ثنا محمد بن زیاد عن ابی امامۃ فذکرہ۔ |
حضرت محقق نے فتح القدیر میں اسی سے اس کو معلول ٹھہرایا۔ اقول مگر ابواحمد حاکم کی سند اس طرح ہے : ہمیں خبر دی ابوالحسن احمد بن عمیر نے د مشق میں ، انھوں نے کہا ہم سے حدیث بیان کی نوح بن عمروبن حری نے، کہا ہم سے حدیث بیان کی محمد بن زیاد نے ، وہ ابوامامہ سے راوی ہيں، اس کے بعد حدیث ذکر کی ۔(ت) |
ذہبی نے کہا کہ حدیث منکر ہے نیزاس کی سند میں نوح ابن عمرو ہے۔ ابن حبان نے اسے حدیث کا چوربتایا، یعنی ایك سخت ضعیف شخص اسے انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کرتاتھا، اس نے اس سے چُرا کر بقیہ کے سراباندھی،
|
قال الذھبی فی ترجمۃ نوح قال ابن حبان یقال انہ سرق ھذا الحدیث [1] اھ اقول: |
ذہبی نے نوح کے حالات میں لکھا: ابن حبان نے بیان کیا کہ " کہا جاتا ہے اس نے یہ حدیث چُرالی اھ اقول: |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع