دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

نماز ادا کرو جو تمھاری سرزمین کے علاوہ میں فوت ہوا۔ لوگوں نے عرض کیا : وہ کون؟فرمایا : نجاشی،پھر میں نے اسے مسند ابوداؤد طیاسی میں دیکھا، انھوں نے کہا ہم سے مثنی بن سعید نے حدیث بیان کی ، وہ قتادہ سے وہ ابوالطفیل سے وہ حذیفہ بن اُسید سے راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے پاس نجاشی کی وفات کی خبر آئی تو فرمایا: تمھارا بھائی تمھاری سرزمین کے علاوہ میں انتقال کر گیا ،تواٹہواس کی نماز پڑہویہ روایت استیناس کوقوت دے رہی ھے اس لیے کہ اس کے اندرفقوموا(تو اٹھو) میں فا (تو) ہے ۔(ت)

قال حدثنا المثنی بن سعید عن قتادۃ عن ابی طفیل عن حذیفۃ بن اسیدان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اتاہ موت النجاشی فقال ان اخاکم مات بغیرارضکم فقوموافصلوا علیہ [1] فھذا یقوی الاستئناس لمکان الفاء فی فقوموا ۔

ولہذا خود امام شافعی المذہب ابوسلیمان خطابی نے یہ مسلك لیا کہ غائب پرنمازجائز نہیں سوا اس صورت خاص کے کہ اس کا انتقال ایسی جگہ ہوا ہوجہاں کسی نے اس کی نماز نہ پڑھی ہو۔ اقول اب بھی خصوصیت نجاشی ماننے سے چارہ نہ ہوگا، جبکہ اورموتیں بھی ایسی ہوئیں اور نماز غائب کسی پر نہ پڑھی گئی۔

رابعا بعض عــــہ کو ان کے اسلام میں شبہ تھا یہاں تك کہ بعض نے کہا : حبشہ کے ایك کافر پر نماز پڑھی [2]

رواہ ابن ابی حاتم فی التفسیر عن ثابت و الدار قطنی فی الافراد والبزار عن حمید معًا عن انس ولہ شاھد فی کبیر الطبرانی عن وحشی واوسطہ عن ابی سعید رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔

اسے ابن ابی حاتم نے تفسیر میں ثابت سے، دارقطنی نے افراد میں اور بزار نے مسند میں حمید سے، دونوں حضرات نے حضرت انس سے روایت کیا ، اور اس حدیث کی ایك شاہد طبرانی کبیر میں حضرت وحشی سے اور معجم اوسط میں حضرت ابوسعید سے ہے رضی اﷲ تعالٰی عنہم (ت)

اس نماز سے مقصود اُن کی اشاعتِ اسلام تھی. اقول: یعنی بیان بالفعل اقوی ہے ولہذا مصلّٰی میں تشریف لے گئے کہ جماعت کثیر ہو [3]

عــــہ: روایتِ طبرانی میں ہے اس کا قائل ایك منافق تھا  [4]١٢ منہ (م)


 

 



[1] مسند ابو داؤد الطیاسی حدیث ١٠٦٨ دارالمعرفۃ بیروت ٤/ ١٤٤

[2] فتح الباری بحوالہ ابن ابی حاتم والدار قطنی والبزار باب الصفوف علی الجنازۃ مصطفی البابی مصر ٣/ ٤٣١

[3] فتح الباری بحوالہ ابن بزیزہ والدار قطنی والبزار باب الصفوف علی الجنازۃ مصطفی البابی مصر ٣/ ٤٣١

[4] فتح الباری بحوالہ طبرانی اوسط باب الصفوف علی الجنازۃ مصطفی البابی مصر ٣/ ٤٣١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن