دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

عمدۃ القاری وغیرھا من الکتب و وقع فی نصب الرایۃ فی روایۃ ابن حبان وھم لایظنون ان جنازتہ بین یدیہ باسقاط الافاحتاج المحقق علی الاطلاق الی التقریب بان قال فھذااللفظ یشیرالی ان الواقع خلاف ظنھم لانہ ھو فائدۃ المعتھد بھا فاما ان یکون سمعہ منہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم اوکشف لہ[1] اھ وتبعہ فی الغنیۃ والمرقاۃ وھوکما تری کلامہ نفیس لکن لاحاجۃ الیہ بعد ثبوت الافی الکتابین الصحیحین فانہ ح اظھر و ازھر وﷲالحمد وبا لجملۃ اندفع بہ ماقال الشیخ تقی الدین ان ھذا یحتاج الٰی نقل یثبتہ ولایکتفی فیہ بمجرد الاحتمال[2]۔

مذکورہ آئے اورایسے ہی عمدۃ القاری وغیرہ کتابوں میں نقل ہے--نصب الرایہ کے اندر روایتِ ابنِ حبان میں وھم لایظنون ان جنازتہ بین یدیہ(اور لوگ نہیں سمجھ رہے تھے کہ ان کا جنازہ حضور کے آگے رکھا ہُوا ہے الّا(مگر) کے اسقاط کے ساتھ واقع ہُواتو محقق علی الاطلاق نے حدیث کو مدعا کے مطابق ثابت کرنے کی ضرورت محسوس کی اور فرمایا:اس لفظ سے یہ اشارہ ہورہا ہے کہ واقع میں ان حضرات کے گمان کے برخلاف تھا کیونکہ اس جملے کا قابلِ شمار ولحاظ فائدہ یہی ہے (تو معنی یہ ہوا کہ وُہ ایسا نہیں سمجھ رہے تھے مگر واقع میں جنازہ حضور کے آگے موجود تھا )اب یہ ان کو حضور سے سن کر معلوم ہوا ہو یا ان پر انکشاف ہواہو،اھ---اس کلام میں حضرت محقق کا اتباع صاحبِ غنیـہ وصاحبِ مرقات نے بھی کیا ہے۔ اور واقعی یہ نفیس کلام ہے مگر دونوں صحیح کتابوں (صحیح ابن حبان و صحیح ابی عوانہ)میں لفظ الّا ثابت ہوجانے کے بعد اس کی کوئی ضرورت نہیں،کیونکہ جو الّاکے ساتھ ہے وہ زیادہ ظاہر اور روشن ہے۔اور خدا ہی کے لئے ساری حمد ہے۔ الحاصل اس سے وہ اعتراض دفع ہو گیا جوشیخ تقی الدین نے لکھا کہ اس پر کوئی دلیل لانے کی ضرورت ہے محض احتمال کافی نہیں۔(ت)

یہ دونوں روایت صحیح عاضد قوی ہیں اس حدیث مرسل اصولی کی کہ امام واحدی نے اسبابِ نزولِ قرآن میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲعنہما سے ذکر کی کہ فرمایا:

کشف النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم عن سریر النجاشی حتی راہ

نجاشی کا جنازہ حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کے لئے ظاہر کردیا گیا تھا حضور نے اسے دیکھا اور

 


 

 



[1] فتح القدیر فصل فی الصلٰوۃ علی المیت نوریہ رضویہ سکھر ۲/۸۰

[2] نصب الرایۃ بحوالہ تقی الدین احادیث الصلٰوۃ علی الغائب المکتبۃ الاسلامیہ لصاحبہا ریاض الشیخ ۲/۲۸۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن