دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

الامۃ علی ترکھا[1]۔

والثناء،حالانکہ تمام امّت نے اس نماز کے ترك پر اجماع کیا۔

النھی الحاجز میں چالیس کتابوں کی اکاون عبارتیں تھیں، یہ پچاسی۸۵کتب متون وشرو ح وفتاوٰی کی دو سو سات۲۰۷ عبارات ہیں۔غرض صورت مذکورہ استثناء کے سوا نماز جنازہ کی تکرار ناجائز وگناہ ہونے پر مذہبِ حنفی کا اجماع قطعی ہے اور اس کا مخالف مخالفِ مذہبِ حنفی ہے۔ بعض نام کے حنفی برائےجہالت یا مغالطۂ عوام ان تمام روشن وقاہر تصریحاتِ مذہب کو چھوڑ کر یہاں دوکتب تاریخ تصنیفِ شافعیہ سے سند لیتے ہیں:

اوّل: تبییض الصحیفہ امام جلال الدین سیوطی شافعی میں ہے کہ امام ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے جنازہ مبارك پر چھ دفعہ نماز ہوئی اور کثرتِ ازدحامِ خلائق سے عصر تك ان کےدفن پر قدرت نہ پائی۔

دوم:سیرالنبلا شمس الدین ذہبی شافعی میں ہے کہ شیخ تاج الدین ابوالیمن زید بن حسن کندی حنفی نے ۶شوال ۶۱۳ھ میں وفات پائی۔قاضی القضاۃجمال ابن الحرستانی نے نمازپڑھائی، پھر شیخ الحنفیہ جمال الدین حصیری نے باب الفرادیس میں ،پھرشیخ موفق الدین شیخ الحنبلیہ نے پہاڑ میں یعنی جبل قاسیون کوہِ دمشق میں۔

اوّلًا :جمیع کتب مذہب کے صریح خلاف میں دو٢ کتابِ تاریخ پر کیسی جہالت شدیدہ ہے۔

ثانیًا: دنیا میں صرف حنفی ہی مذہب کے لوگ نہیں،خصوصًا پہلی صدیوں میں کہ خود مجتہدین بکثرت تھے اور ہر ایك کےلئے اتباع تھے۔اس حکایت میں یہ کہاں ہے کہ حنفیہ نے چھ۶بار پڑھی،بلکہ ہجومِ خلائق تھا ہرمسلك ہرمذہب کے لوگ جوق درجوق آتے تھے،غیر حنفیہ نے اگر سَوبار پڑھی تو حنفی مذہب میں اس کی کیا حجت ہوسکتی ہے، اﷲاکبر! امام اعظم ابوحنیفہ رضی اﷲتعالٰی عنہ وُہ عظیم الشان جلیل البرہان امام ہیں کہ مستقل مجتہد مطلق سیّدنا امام شافعی رضی اﷲتعالٰی عنہ نے جب اس امام الائمہ سراج الامّہ کے مزارِ پُرانوار کے پاس نمازِصبح پڑھائی بسم اﷲ آواز سے نہ پڑھی نہ رفع یدین کیا نہ قنوت پڑھی کسی نے سبب پوچھا ،فرمایا:ان صاحب قبر کے ادب سے کما فی الخیرات الحسان للامام ابن حجرالمکی الشافعی(جیساکہ خیرات الحسان للامام ابن حجر مکی شافعی میں ہے۔ت) اور ایك روایت میں ہے مجھے حیا آئی کہ اس امام جلیل کے سامنے اس کا خلاف کروں کما فی المسلك المتقسط للمولی علی قاری(جیساکہ المسلك المتقسط للمولی علی قاری میں ہے۔ت) سبحان اﷲ مجتہد مستقل تو ادبِ امام سے حضورامام میں اتباعِ امام اختیار کریں اور خود حنفیہ خاص جنازہ امام پر مخالفت امام و


 

 



[1] حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی الفلاح فصل السلطان احق بصلوتہٖ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص۳۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن