دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

(۱۷۰)عنایہ میں ہے:

کل مایفوت لا الٰی بدل جاز ادائہ بالتیمم مع وجود الماء وصلٰوۃ الجنازۃ عندناکذلك لانھا لاتعاد[1]۔

ہر واجب کہ فوت پر بدل نہ رکھتا ہو پانی ہوتے ہوئے اسے تیمم سے اداکرسکتے ہیں اور نمازِ جنازہ ہمارے نزدیك ایسی ہی ہے کہ وہ دوبارہ نہیں ہوسکتی۔

(۱۷۱) تبیین(۱۷۲) ارکان میں ہے:

صلٰوۃ الجنازۃ تفوت لاالٰی خلف فصار الماء معدوما بالنبسۃ الیھا[2]۔

نماز جنازہ کا بدل نہیں تو اسکے لئے پانی معدوم ٹھہرا۔

(۱۷۳) ظہیریہ(۱۷۴) عالمگیریہ(۱۷۵) سراجیہ(۱۷۶) شرح نورالایضاح(۱۷۷) دُرمختار(۱۷۸) رحمانیہ میں ہے :

والنظم للدر ولوجنبااوحائضا[3]۔

اس کے لئے جنب و حائض کو بھی تیمم روا--اور یہ مسئلہ وقایہ واصلاح وغررسے واضح تر گزرا۔

(۱۷۹) بحر(۱۸۰) ہندیہ(۱۸۱) طحطاوی علی المراقی(۱۸۲) حلیہ(۱۸۳)غنیـہ میں ہے :

واللفظ للبحر یجوز التیمم للولی اذا کان من ھومقدم علیہ حاضرا اتفاقالانہ یخاف الفوت[4]۔

سلطان وحکام کہ ولی سے مقدم ہیں وہ حاضر ہوں تو ولی کو بھی تیمم جائز ہے کہ اب اسے بھی خوفِ فوت ہوسکتا ہے۔

(۱۸۴) جوہرہ(۱۸۵) بحر(۱۸۶) عالمگیریہ میں ہے :

واللفظ لھذین یجوز للولی اذا اذن لغیرہ بالصلٰوۃ ولایجوز لمن امرہ الولی کذا فی الخلاصۃ [5]۔

(ان دونوں کے الفاظ ہیں کہ۔ت) ولی دوسرے کو اذنِ نماز دے دے جب بھی اُسے تیمم روا ہے (کہ اب اُسے خوفِ فوت ہوگیا) اور جسے ولی نے اذن دیا اب اسے تیمم جائز نہیں جیساکہ خلاصہ میں تصریح فرمائی(کہ اب اُسے خوفِ فوت نہیں)

 


 

 



[1] العنایۃ علٰی ہامش فتح القدیر باب التیمم نوریہ رضویہ سکھر ۱/۱۲۲

[2] تبیین الحقائق شر ح کنزالدقائق باب التیمم مطبعۃ کبرٰی امیریۃ مصر ١/٤٢

[3] درمختار باب التیمم مطبع مجتبائی دہلی ۱/۴۲

[4] بحرالرائق باب التیمم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱/۱۵۸

[5] فتاوٰی ہندیہ الفصل الثالث فی المتفرقات نورانی کتب خانہ پشاور ۱/۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن