دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

(١٥٩) منتقی امام حاکم شہید (١٦٠) فتاوٰی غیاثیہ میں ہے :

لایجوز التیمم لمن ینتظرہ الناس فلو لم ینتظروہ  اجزاہ١[1]۔

جس کا انتظار ہوگا یعنی ولی و اولٰی اسے تیمم جائز نہیں اور جس کا انتظار نہ ہوگا یعنی غیر اولٰی اسے تیمم جائز ہے۔

(١٦١) طحطاوی علی الدر میں ہے:یعتبر الخوف بغلبۃ الظن [2]خوفِ فوت میں غالب گمان کا اعتبار ہے(١٦٢) امام اجل طحاوی شرح معانی الآثار میں فرماتے ہیں:

قد رخص فی التیمم فی الامصار خوف فوت الصلٰوۃ علی الجنازۃ وفی صلٰوۃ العیدین لان ذلك اذا فات لم یقض[3]۔

نمازِ جنازہ یا عید فوت ہونے کے خوف سے پانی ہوتے ہوئے شہروں میں تیمم کی اجازت ہے اس لئے کہ ان دونوں نمازوں کی قضا نہیں۔

(۱۶۳) ہدایہ(۱۶۴) مجمع الانہرمیں ہے:لانہ لاتقضی فیتحقق العجز [4]اس لئے کہ نماز جنازہ کی قضا نہیں تو پانی سے عجز ثابت ہوا۔ (۱۶۵) حلیہ (۱۶۶) برجندی (۱۶۷) مراقی الفلاح(۱۶۸) فتاوٰی خیریہ میں ہے :

انھا تفوت بلاخلف (زادالبرجندی) بالنسبۃ الٰی غیرالولی[5]۔

نماز ہوچکے تو غیرولی کے لئے اس کا بدل نہیں۔

(۱۶۹) کافی میں دونوں لفظ جمع فرمائے کہ :

صلٰوۃ الجنازۃ والعیدتفوتان لا الی بدل لانھما لاتقضیان فیتحقق العجز [6]۔

نماز جنازہ وعید فوت ہوجائیں تو ان کا بدل نہیں کہ وُہ قضا نہیں کی جاتیں تو پانی سے عجز ثابت ہوا۔

 


 

 



[1] فتاوٰی غیاثیہ فصل فی التکفین مکتبہ اسلامیہ کوئٹہ ص ۴۴

[2] حاشیۃ الطحطاوی علی الدر باب التیمم دارالمعرفۃ بیروت ۱/۱۲۹

[3] طحاوی شرح معانی الآثار باب ذکر الجنب والحائض ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱/۶۴

[4] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر باب التیمم داراحیاء التراث العربی بیروت ١/٤١

[5] شرح النقایہ للبرجندی باب التیمم نولکشور لکھنؤ ۱/۴۶،مراقی الفلاح علی ہامش الطحطاوی باب التیمم نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص۶۳

[6] کافی شرح وافی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن