30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نوع دہم۱۰:حدیہ کہ جنازہ ہوااور بے وضوکو وضو کرنے یا جنب یا حیض یا نفاس سے فارغ ہونے والی کو نہانے میں فوتِ نماز کا اندیشہ ہوتوشرع نے اجازت فرمائی کہ تیمم کرکے شریك ہوجائے کہ ہوچکی تو پھر نہ پڑھ سکے گا جیسے نمازِ عید، ولہذا سلطان وغیرہ جو ولی سے مقدم ہیں جب حاضر ہوں تو ولی کو بھی تیمم جائز ہے، بلکہ اگر ولی نے دوسرے کو اجازتِ امامت دے دی تواب ولی بھی تیمم کرسکے گا کہ اجازت دے کر اختیارِ اعادہ نہ رہا، یونہی اگر وضو یا غسل کے تیمم سے ایك جنازہ پڑھاگیا کہ دوسرا آگیا اور وضویا غسل کی مہلت نہ پائی تو اسی تیمم سے دوسرااورتیسرا جہاں تك ہوں پڑھ سکتے ہو۔(١٤٦)کنز(١٤٧) تنویر(١٤٨) ملتقی(١٤٩) نورالایضاح(١٥٠) محیط میں ہے:صَحّ لخوف فوت الجنازۃ [1]اندیشہ فوتِ جنازہ کے لئے تیمم جائز ہے۔(١٥١) مختصر قدوری(١٥٢) ہدایہ(١٥٣) وقایہ(١٥٤) نقایہ(١٥٥) اصلاح(١٥٦) وافی(١٥٧) غرر (١٥٨)منیہ میں ہے :
|
واللفظ للاصلاح و الوقایۃ ھولمحدث وجنب وحائض ونفساء عجزواعن الماء لخوف فوت صلٰوۃ الجنازۃ لغیر الولی٢[2]اھ مثلہ فی الغرر غیرانہ قال لغیرالاولٰی [3]۔ |
(اصلاح اوروقایہ میں ہے۔ت) مرد یا عورت جسے وضو یا غسل کی حاجت ہو اوراس میں نماز جنازہ فوت ہوجانے کا خوف کریں ان کو تیمم جائز ہے سوا اس کے جو اس نماز کا احق ہوکہ اسے خوفِ فوت نہیں۔اور اسی طرح غرر میں ہے مگر وہاں غیرولی کی بجائے غیر اولٰی کہا۔(ت) |
مختصر وقایہ کے لفظ یہ ہیں:
|
مایفوت لاالٰی خلف کصلٰوۃ الجنازۃ لغیر الولی[4]۔ |
جواز تیمم کے عذروں سے ہے ایسے واجب کا فوت جس کا بدل نہ ہوسکے جیسے غیروالی کے لئے نمازِ جنازہ۔ |
[1] کنز الدقائق باب التیمم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص١٧
[2] غررالاحکام مع شرح الدررالحکام باب التیمم مطبعہ احمد کامل الکائنۃ فی دارالسعادت بیروت ١/٢٩ ، ٣٠
[3] غررالاحکام مع شرح الدررالحکام باب التیمم مطبعہ احمد کامل الکائنۃ فی دارالسعادت بیروت ۱ ١/٢٩ ۲۹، ٣٠۳۰
[4] النقایۃ مختصر وقایۃ فصل التیمم نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص٦
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع