30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
السلطان اوغیرہ ممن ھواولٰی من الولی لیس لاحد ان یصلی بعدہ[1]۔ |
ولی سے اولٰی ہیں اُن کے بعد کسی کو پڑھنا جائز نہیں۔ |
(۶۸)فتح القدیر(۶۹)فتح اﷲالمعین میں ہے:
|
اذامنعت الاعادۃ بصلٰوۃ الولی فبصلٰوۃ من ھومقدم علی الولی اولٰی[2]۔ |
جب ولی کے دوسرے کو اجازت نہیں تو سلطان وغیرہ کہ اس سے بھی مقدم ہیں، ان کے بعد اجازت نہ ہونا بدرجہ اولٰی۔ |
(٧٠)قہستانی علٰی مختصر الوقایہ میں ہے:
|
لایجوزان یصلی غیرالاحق بعد صلٰوۃ الولی و الاحق وغیرہ[3]۔ |
جو اس نماز میں صاحب حق ہیں ان میں کسی کے پڑھنے کے بعد غیر کو پڑھنا جائز نہیں۔ |
حلیہ کی عبارت نوع چہارم میں گزری۔
نوع ششم۶: ولی وغیرہ ذی حق جس صورت میں اپنے حق کے لئے اعادہ کرسکتے ہیں۔ اس حال میں بھی جو پہلے پڑھ چکا ان کی نماز میں شریك نہیں ہوسکتا۔(٧١) نورالایضاح(٧٢) درمختار(٧٣) بحرالرائق(٧٤) قنیہ(٧٥) شرح مختصرالوقایۃ للعلامۃ عبدالعلی(٧٦) شرح الملتقی للعلامہ عبدالرحمن رومی(٧٧) غنیـہ ذوی الاحکام للعلامۃ الشرنبلالی (٧٨) شرح منظومہ ابن وہبان للعلامۃ ابن الشحنہ(٧٩) خادمی علی الدررمیں ہے :
|
واللفظ لہ لیس لمن یصلی والاان یعید مع الولی[4]۔ |
(اور ان کے الفاظ یہ ہیں۔ت)جو ایك بار پڑھ چکا وہ ولی کے ساتھ اعادہ نہیں کرسکتا۔ |
(٨٠) فتح القدیر میں ہے :
|
ولذاقلنالم یشرع لمن صلی مرۃ |
اسی لئے ہمارا مذہب ہے کہ جو ایك بار پڑھ چکا |
[1] ذخیرۃ العقبی علی صدرالشریعۃ باب الجنائز منشی نولکشور کانپور ١/١١٨
[2] فتح القدیر فصل فی صلوٰۃ علی المیت مکتبہ نوریہ رضویہ لکّھر ٢/٨٤، فتح اﷲ المعین بحوالہ سیّد حموی فصل فی السلطان احق بصلوٰ تہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١/٣٥٣
[3] جامع الرموز فصل الجنائز مکتبہ اسلامیہ گنبد قاموس ایران ١/٢٨٤
[4] خادمی علی الدرر باب الجنائز مطبعہ عثمانیہ دارسعادت ترکی ص٩٩
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع