30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کسی کو نماز جنازہ کی اجازت نہیں۔
(۴۲)کنزالدقائق(۴۳) وافی للامام اجل ابی البرکات النسفی (۴۴) وقایہ(۴۵) نقایہ(۴۶) غرر للعلامہ مولٰی خسرو(۴۷) تنویر الابصارو جامع البحار، شیخ الاسلام ابی عبداﷲ محمد بن عبداﷲ الغزی(۴۸) ملتقی الابحر(۴۹) اصلاح للعلامہ ابن کمال پاشا(۵۰)فتح القدیر للامام المحقق علی الاطلاق(۵۱) شرح منیہ ابن امیر الحاج(۵۲) شرح نورالایضاح للمصنف میں ہے :
|
واللفظ لمتن العلامۃ ابراہیم لایصلی غیر الولی بعد صلاتہ[1]۔ |
(علامہ ابراہیم حلبی کے متن کے الفاظ یہ ہیں۔ت) ولی کے بعد کوئی شخص نماز جنازہ نہ پڑھے۔ |
امام ابن الہمام کے الفاظ یہ ہیں:
|
ان صلی الولی ان کان وحدہ لم یجز لاحد ان یصلی بعدہ[2]۔ |
ولی اگر چہ تنہا نماز پڑھ لے اس کے بعد کسی کو پڑھنا جائز نہیں۔ |
یوں ہی مراقی الفلاح میں فرمایا:
|
لایصلی احد علیہم بعدہ وان صلی وحدہ ولی[3]۔ |
ولی اکیلا ہی پڑھ چکا جب بھی اس کے بعد کوئی نہ پڑھے۔ |
حلیہ کی عبارت یہ ہے:
|
قال علماؤنااذاصلی علی المیت من لہ ولایۃ ذلك لاتشرع الصلٰوۃ علیہ ثانیا لغیرہ[4]۔ |
ہمارے علماء نے فرمایا جب میّت پرصاحبِ حق نماز پڑھ لے پھر کسی کو اس پر نماز مشروع نہیں۔ |
(۵۳)مختصر(۵۴) ہدایہ للامام الاجل ابی الحسن بن عبدالجلیل الفرغانی(۵۵) نافع متن مستصفٰی للامام ناصرالدین ابی القاسم المدنی السمرقندی(۵۶) شرح الکنز للعلامۃ ابن نجیم(۵۷) شرح الملتقی للعلامہ شیخی زادہ (۵۸) شرح النقایہ للقہستانی(۵۹) ابراہیم الحلبی علی المنیہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع