30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ردالمحتار کی عبارت نوعِ ششم میں آئےگی۔
نوع سوم۳: یہاں تك کہ اگر سب مقتدی بے طہارت یا سب کے کپڑے نجس تھے یا نجس جگہ کھڑے تھے یا عورت امام اورمرد مقتدی تھے، غرض کسی وجہ سے جماعت بھر کی نماز باطل اورفقط امام کی صحیح ہوئی، اب اعادہ نہیں کرسکتے کہ اکیلے امام سے فرض ساقط ہوگیا، ہاں اگر قوم میں کوئی وجہ بطلان نہ تھی امام میں تھی تو پھر پڑھی جائیگی کہ جب امام کی صحیح نہ ہوئی کسی کی صحیح نہ ہوئی۔(۲۵) خلاصہ(۲۶) بزازیہ(۲۷) محیط (۲۸) بدائع امام ملك العلماء ابو بکر مسعود کاسانی (۲۹) شامل للامام البیہقی (۳۰) تجریدللامام ابی الفضل (۳۱) مفتاح (۳۲) جواہراخلاطی(۳۳) قنیہ(۳۴) مجتبٰی(۳۵) شرح التنویر للعلائی(۳۶) اسمٰعیل مفتی دمشق تلمیذصاحبِ درمختار(۳۷) ردالمحتار(۳۸) ہندیہ(۳۹) بحر(۴۰) حلیہ(۴۱) رحمانیہ میں ہے۔
|
بعضہم یزید علٰی بعض والنظم للدر امّ بلاطھارۃ والقوم بھا اعیدت وبعسکہ لاکمالو امت امراۃ ولو امۃ لسقوط فرضھابواحد[1]۔ |
امام طہارت سے نہ تھا اورمقتدی طہارت پر تو نماز پھیری جائے اورعکس میں نہیں جبکہ عورت امام ہو اگرچہ کنیز ہوکہ فرض ایك کے پڑھ لینے سے ساقط ہوگیا۔ |
محیط وبحرالرائق کے لفظ یہ ہیں:
|
لوکان الامام علی طہارۃ والقوم علی غیرھا لاتعادلان صلٰوۃ الامام صحت فلواعادوا تتکرر الصلٰوۃ وانہ لایجوز[2]۔ |
امام طہارت پر ہو اور مقتدی بے طہارت تو نماز نہ پھیری جائےگی کہ امام کی نماز صحیح ہوگئی۔اب اگر پھیریں تو نمازجنازہ دوبار ہوگی اور یہ ناجائز ہے۔ |
شامل بیہقی کے لفظ یہ ہیں:
|
وان کان القوم غیرطاھر لاتعادلان الاعادۃ لا تجوز[3]۔ |
اگر مقتدی بے طہارت ہوں نما زنہ پھیریں کہ یہ نماز دوبار جائز نہیں۔ |
نوع چہارم۴: جب ولی خود یا اس کے اذن سے دوسرا نماز پڑھائے یا ولی خودہی تنہا پڑھ لے تو اب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع