دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

جواب سوالِ اوّل: مذہب مہذّب حنفی میں جبکہ ولی عــــہ۱نماز پڑھ چکا یا اس کے اذن سے ایك بار نماز ہوچکی(اگرچہ یونہی کہ دوسرے نے شروع کی ولی شریك ہوگیا) تو اب دوسروں کو مطلقًا جائز نہیں، نہ ان کو جو پڑھ چکے نہ اُن کو جو باقی رہے۔ائمۂ حنفیہ کا اس پر اجماع ہے، جو اس کا خلاف کرے مذہبِ حنفی کا مخالف ہے۔تمام کُتبِ مذہب متون وشروح وفتاوٰی اس کی تصریحات سے گونج رہی ہیں ۔اس مسئلہ کی پوری تحقیق وتنقیح فقیر کے رسالہ النھی الحاجز عن تکرار صلٰوۃ الجنائز میں بفضلہ بروجہ اتم ہوچکی ہے یہاں صرف نصوص وعبارات ائمہ و علمائے حنفیہ خصہم اﷲ تعالٰی بالطافہ الخفیہ ،ذکر کریں اور از انجاکہ یہ تحریرفائدہ جدیدہ سے خالی نہ ہو، ان میں جدّت وزیادت کا لحاظ رکھیں،وباﷲ التوفیق یہاں کلام بنظرِ انتظام عــــہ۲ مرام چندانواع پر خواہان انقسام:

نوع اوّل۱ :نماز جنازہ دوبارہ روا نہیں۔

(۱) درمختار میں ہے:تکرارھا غیر مشروع[1]نماز جنازہ کی تکرار جائز نہیں۔

(۲) غنیـہ شرح منیہ میں ہے:تکرار الصلٰوۃ علٰی میّت واحد غیر مشروع [2] ایك میت پر دوبارہ نماز ناجائز ہے۔

(٣) امام اجل مفتی الجنّ والانس سیّدی نجم الدین عمر نسفی اُستاذامام اجل صاحب ہدایہ رحمہمااﷲ تعالٰی منظومہ مبارکہ میں فرماتے ہیں:  ؎

عــــہ۱: المراد بالولی ھٰھنا ھوالاحق وبغیرہ من لیس لہ الحق فاحفظ وسیأتی التفصیل ١٢منہ (م)

یہاں ولی سے مراد وُہ ہے جو سب سے زیادہ حقدار ہے، اورغیر ولی سے مراد وُہ جس کاحق نہیں یہ ذہن نشین رہے تفصیل آگے آئیگی ۱۲منہ (ت)

عــــہ۲: ہرنوع بعونِ الٰہی نفیس وجلیل مسائل پر مشتمل ہوگی کہ اس باب میں جن کی حاجت واقع ہوئی اور محل خلاف میں قول ارجح کی طرف بھی اجمالی اشارہ ہوگا وباﷲ التوفیق ۱۲منہ(م)


 

 



[1] درمختار باب صلٰوۃ الجنائز مطبع مجتبائی دہلی ۱/۱۲۳

[2] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی الجنائز سہیل اکیڈمی لاہور ص۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن