30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الحمدﷲکہ یہ مجمل ومختصر عجالہ ،سلخ رجب کوغرہ سمائے تمام ہُوا اور بلحاظ تاریخ النھی الحاجز عن تکرارصلٰوۃ الجنائزنام ہوا۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
مسئلہ نمبر۸۴: ازشہر چاٹگام موضع چرباکلیہ مکان روشن علی مستری مرسلہ منشی محمد اسمٰعیل ۱۳شوال۱۳۳۰ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ آنحضرت صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کے جنازہ کی نماز کَے مرتبہ پڑھی گئی۔اور اول کس شخص نے پڑھائی تھی؟بینواتوجروا
الجواب:
صلی اﷲ تعالٰی علٰی حبیبہ واٰلہٖ وبارك وسلم۔سائل کو جوابِ مسئلہ سے زیادہ نافع یہ بات ہے کہ درود شریف کی جگہ جو عوام و جہال صلعم یا ع یام یا ص یا صللم لکھا کرتے ہیں،محض مہمل و جہالت ہے،القلم احدی اللسانین (قلم دو٢ زبانوں میں سے ایك ہے۔ت)جیسے زبان سے درود شریف کے عوض یہ مہمل کلمات کہنا درود کو ادا نہ کرے گا یوں ہی ان مہملات کا لکھنا،درود لکھنے کاکام نہ دے گا، ایسی کوتاہ قلمی سخت محرومی ہے۔ میں خوف کرتاہوں کہ کہیں ایسے لوگ فبدل الذین فَبَدَّلَ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا قَوْلًا غَیۡرَ الَّذِیۡ قِیۡلَ لَہُمْ[1](تو ظالموں نے بدل ڈالی وُہ بات جو ان سے کہی گئی تھی ۔ت)میں نہ داخل ہوں ۔نام پاك کے ساتھ ہمیشہ پورا درود لکھا جائے صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ۔ جنازہ اقدس پر نماز کے باب مختلف ہیں۔ ایك کے نزدیك یہ نماز معروف نہ ہوئی بلکہ لوگ گروہ در گروہ حاضر آتے اور صلٰوۃ وسلام عرض کرتے بعض احادیث بھی اس کی مؤید ہیں کما بیناھا فی رسالتنا النھی الحاجز عن تکرار صلٰوۃ الجنائز(جیساکہ انہیں ہم نے اپنے رسالہ النھی الحاجز عن تکرار صلٰوۃ الجنائز میں بیان کیا ہے۔ت)اور بہت علماء یہی نماز معروف مانتے ہیں،امام قاضی عیاض نے اسی کی تصحیح فرمائی۔کما فی شرح الموطا للزرقانی(جیساکہ علامہ زرقانی کی شرح موطامیں ہے۔ت)سیدنا صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ تسکینِ فتن وانتظام امّت میں مشغول ، جب تك ان کے دستِ حق پرست پر بیعت نہ ہوئی تھی، لوگ فوج فوج آتے اور جنازہ انور پر نماز پڑھتے جاتے، جب بیعت ہولی، ولی شرعی صدیق ہوئے، انہوں نے جنازہ مقدس پر نماز پڑھی ،پھر کسی نے نہ پڑھی کہ بعد صلٰوۃ ولی پھر اعادۂ نمازِ جنازہ کااختیار نہیں۔ان تمام مطالب کی تفصیلِ قلیل، فقیر کے رسالۂ مذکورہ میں ہے۔مبسوط امام شمس الائمہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع